‫‫کیٹیگری‬ :
07 November 2015 - 12:17
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 8661
فونت
آیت الله شبستری:
رسا نیوز ایجنسی – شھر تبریز کے امام جمعہ نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبے میں کہا: امریکا مردہ باد کے نارے کے مخاطبین امریکی حکام اور ان کی سامراجی سیاست ہے ملت امریکا نہیں ہے ۔
آيت الله شبستري


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی تبریز سے رپورٹ کے مطابق، شھر تبریز کے امام جمعہ اور صوبہ آذربائیجان میں ولی فقیہ کے نمائندے آیت الله محسن مجتهد شبستری نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبے میں جو سیکڑوں نماز گزاروں کی شرکت میں منعقد ہوا ، عالمی سامراج مخالف دن کی جانب اشارہ کیا اور کہا: جوانوں نے اس دن مظاھروں میں شرکت کرکے اور امریکا و اسرائیل مردہ باد کا نارہ لگا کر اپنے احساسات کا بھرپور مظاھرہ کیا ۔ 


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ امریکا مردہ باد کے نارے کے مخاطبین امریکی حکام اور ان کی سامراجی سیاست ہے ملت امریکا نہیں ہے کہا: آج دنیا آمریکا کی سامراجی سیاست سے بخوبی آگاہ ہوچکی ہے ، آج دنیا کی قومیں سامراجی سیاست میں تبدیلی کی خواہاں ہیں ۔


آیت الله شبستری نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ چال بازی اور دھوکہ دھڑی امریکی سیاست کا حصہ ہے کہا: نظام اسلامی کے بر خلاف جو انسانی کرامت اور اقداروں کی بنیاد پر استوار ہے ، امریکا تناقض گوئی اور دھوکہ بازی کے ذریعہ دنیا کے ممالک اور ملتوں پر تسلط حاصل کرنے کی کوشش میں ہے ۔


انہوں نے امریکا کو دنیا میں ناآرامی خصوصا مشرق وسطی میں ناامنی کا سبب جانا اور کہا: جس دن امریکا اپنی سرزمین پہ واپس چلاجائے گا اسی دن دنیا میں چین و سکون کا دور دو دورہ ہوگا اورعلاقہ کی خون و خونرزیاں بند ہوجائیں گی ۔


انہوں نے آخر میں معاشرہ میں بڑھتی طلاق کی شرح پر تشویش کا اظھار کیا اور اسے خطرناک بتاتے ہوئے کہا: بڑھتی ہوئی طلاق کی شرح معاشرے کو بہت بڑی مشکلات سے روبرو کر دے گی ۔
 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬