‫‫کیٹیگری‬ :
10 February 2016 - 14:10
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 9051
فونت
ایرانی صدر جمھوریہ کی؛
رسا نیوز ایجنسی - ایرانی صدر جمھوریہ حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر حسن روحانی نے عوام سے بائیس بھمن مطابق گیارہ فروری کے جلوسوں اور سات اسفند مطابق چھبیس فروری کے الیکشن میں وسیع پیمانے پر شرکت کی اپیل کی ۔
حجت الاسلام و المسلمين ڈاکٹر حسن روحاني

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر جمھوریہ حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر حسن روحانی نے منگل کی شام ثقافتی انقلاب کی اعلی کونسل کے اجلاس میں بائیس بھمن مطابق گیارہ فروری یوم آزادی کے جلوسوں اور سات اسفند مطابق چھبیس فروری کے الیکشن میں عوام سے وسیع پیمانے پر شرکت کی اپیل کی ۔


انہوں نے انقلاب اسلامی کی کامیابی اور اس زمانے کے حالات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا : امام خمینی (رہ) نے اللہ تعالی پر توکل اور عوام پر گہرا اعتماد کرتے ہوئے انقلاب کی قیادت کی ذمہ داری سنبھالی، آپ ملک اور دنیا کے حالات سے بہت زیادہ آگاہ تھے اور آپ کو سب سے زیادہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کا یقین تھا۔

 

ایرانی صدر مملکت نے طاغوتی حکومت سے فوج کی روگردانی کو امام خمینی (رہ) کی قیادت کی کشش، انقلابی تحریک کے عوامی ہونے اور اجتماعی اتحاد کا نتیجہ قرار دیا اور کہا : آج بھی ہم ایمان و اتحاد، دانشمندانہ قیادت اور قوم کی دوراندیشی کی بدولت تمام سازشوں کے مقابلے میں کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں ۔


ڈاکٹر روحانی نے ایٹمی مذاکرات میں ایرانی قوم کی کامیابی، قومی حقوق کی بازیابی، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی منسوخی اور ظالمانہ پابندیوں کے خاتمے کو ایرانی قوم کی استقامت کے نتیجے میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا: رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنی موثر اور دانشمندانہ ہدایات نیز قومی اتحاد کی تقویت کی بدولت ان کامیابیوں کے حصول میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔


انہوں نے بائیس بھمن کے جلوسوں میں وسیع پیمانے پر اور جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کرنے کی اپیل کی اور اس امید کا اظہار کیا : لوگ مجلس خبرگان یا ماہرین کی کونسل کے انتخابات اور پارلیمانی انتخابات میں زیادہ سے زیادہ شرکت کریں گے اور یہ انتخابات اسلامی جمہوری نظام کے لئے ایک اور قابل فخر کارنامہ شمار ہوگا۔
 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬