‫‫کیٹیگری‬ :
20 February 2016 - 14:16
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 9085
فونت
حجت ‌الاسلام والمسلمین کاظم صدیقی:
رسا نیوز ایجنسی – ایران دارالحکومت تہران کے امام جمعہ نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبے میں اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ دشمن عوام اور رھبر معظم کے درمیان دوری نہیں پیدا کرسکتا کہا: عوام کو ایران کے حالیہ پارلیمنٹ اور خبرگان کونسل کے الیکشن میں شرکت کی دعوت دی ۔
حجت الاسلام والمسلمين کاظم صديقي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران دارالحکومت تہران کے امام جمعہ حجت ‌الاسلام والمسلمین کاظم صدیقی نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبے میں جو سیکڑوں نماز گزاروں کی شرکت میں مصلائے امام خمینی(رہ) منعقد ہوئی اس ملک کی پوری عوام سے ایران کے حالیہ پارلیمنٹ اور خبرگان کونسل کے الیکشن میں شرکت کی درخواست کی ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ ایرانی عوام نے پوری آگہی اور بصیرت کے ساتھ اسلامی جمہوری نظام کا انتخاب کیا ہے کہا:  ولایت کی پیروی ایرانی عوام کے خون میں رچ بس گئی ہے کیوں کہ عوام نے پوری آگہی اور بصیرت کے ساتھ اسلامی جمہوری نظام کا انتخاب کیا ہے ۔


حجت ‌الاسلام والمسلمین کاظم صدیقی نے چھبیس فروری کو ہونے والے پارلیمانی اور مجلس خبرگان کے انتخابات کا ذکر کرتے ہوئے کہا : انتخابات میں عوام کی شرکت کا مطلب اپنی سیاسی حیات کو دوام عطا کرنا اور اپنی تقدیر کا خود فیصلہ کرنا ہے ۔


انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ انتخابات کے ذریعے نئے عہدیداروں کے انتخاب سے نئی استعداد اور صلاحتیں ابھرکر آتی ہیں اور یوں عوام کو اسلامی انقلاب سے اور زیادہ امیدیں وابستہ ہوتی ہیں کہا: ایک مضبوط ، کارآمد اور انقلاب کی وفادار پارلیمنٹ معاشرے کے سبھی طبقوں سے متعلق ہے اور ایران کی عوام ولایت فقیہ اور اسلامی انقلاب کی امنگوں کے پوری طرح وفادار ہیں ۔


تہران کے امام جمعہ نے انتخابات سے متعلق عوام میں مایوسی پیدا کرنے پر مبنی دشمنوں کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا : دشمن جب عوام کو انتخابات میں شرکت سے روکنے میں ناکام ہوگئے تو انہوں نے انتخابات کے اہم ارکان اور اداروں منجملہ شورائے نگہبان کی ساکھ کو خراب کرنے کی کوشش شروع کردی ہے اور ولایت فقیہ کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے لگے ہیں  ۔


انہوں نے مزید کہا: اس کے باوجود دشمن طاقتیں رہبرانقلاب اسلامی اور عوام کے درمیان فاصلہ نہیں پیدا کرسکیں گی اور ایران کے عوام نے مختلف مراحل میں اس بات کوثابت کر دکھایا ہے ۔


حجت ‌الاسلام والمسلمین کاظم صدیقی نے علاقے اور خاص طور پر شام اور عراق میں دہشت گرد گروہ داعش کے وحشیانہ جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : اس گروہ کو امریکا اور برطانیہ نے بنایا ہے اور یہی ممالک اس کی حمایت کر رہے ہیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬