خلیج فارس تعاون کونسل کے توسط ؛
رسا نیوز ایجنسی - جرمنی کی وزارت خارجہ نے خلیج فارس تعاون کونسل کے ذریعہ حزب اللہ لبنان کا نام دہشت گرد جماعتوں کی فہرست میں شامل کئے جانے پر مذمت کی ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جرمنی کی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان ساسون شبلی نے خلیج فارس تعاون کونسل کے ذریعہ حزب اللہ لبنان کا نام دہشت گرد جماعتوں کی فہرست میں شامل کئے جانے پر مذمت کی ۔
انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ برلن کو ایسے اقدامات میں کوئی دلچسپی نہیں ہے جن سے لبنان کی کشیدہ صورتحال میں شدت پیدا ہوتی ہو کیوں کہ اس بحران کا دائرہ لبنان تک محدود نہیں رہے گا کہا: لبنان کو اس وقت مختلف سیاسی بحرانوں کا سامنا ہے جن میں سے بعض داخلی پہلو کے حامل ہیں اور یہ اقدام اس ملک کے استحکام پر منفی اثرات مرتب کر سکتا ہے ۔
واضح رہے کہ خلیج فارس تعاون کونسل نے بدھ کے دن حزب اللہ کو ایک دہشت گرد گروہ قرار دیا تھا۔ سعودی عرب، عمان، بحرین، کویت، قطر اور متحدہ عرب امارات خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ہیں ۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے