17 April 2016 - 20:40
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 9275
فونت
شام کی فوج اور عوامی رضاکار فوج کے مختلف آپریشن میں ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ شام کی فوج اور عوامی رضاکار فوج کی آپریشن میں اس ملک کے صوبے سویداء میں بیس سے زائد دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔
شامي فوج اور عوامي رضاکار فوج


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج اور عوامی رضاکار فوج نے اس ملک کے مختلف علاقوں میں متعدد آیریشن کے درمیان اچھی تعداد میں دہشت گردوں کا صفایا کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔

موصولہ رپورٹ میں بیان کیا گیا ہے : شام کے جنوب مغربی صوبے سویداء کے علاقے القصر پر اس ملک کی فوج و رضاکار عوامی فوج نے حملہ کرکے بیس سے زائد دہشت گرودوں کو ہلاک کردیا ۔

شامی فوج نے اسی طرح صوبہ حلب کے مضافات میں واقع شہر "دارہ عزہ" میں دہشت گرد گروہ جبھۃ النصرہ کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا ہے ۔

صوبہ حمص کے متعدد دیہاتوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فوج کے حملوں میں بھاری مقدار میں دہشت گردوں کے ہتھیار اور فوجی سازو سامان تباہ ہوگئے ۔

شام میں سیکڑوں دہشت گرد گروہوں کے داخل ہونے اور ان کے لئے بھاری مقدار میں فوجی سازو سامان اسمگل کئے جانے کی رپورٹیں موصول ہوئی ہیں ۔

دوسری طرف خبر موصول ہوئی ہے کہ شہر حلب کے جنوب مغرب میں جبھۃ النصرہ کے آٹھ ہزار اور اس شہر کے شمال میں ڈیڑھ ہزار دہشت گرد تعینات ہیں ۔

واضح رہے کہ شام میں دہشت گردوں کی تعاون میں مشغول بعض اسلامی ممالک ابھی بھی دہشت گردوں کی امداد میں کمی نہیں کر رہے ہیں اور اس کے توسیع کی ہر ممکن کوشش میں مشغول ہیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬