Tags - ناصر صفوی
اس فانی زندگی میں، چھوٹے لوگ اپنے چھوٹے چھوٹے کاموں کو دیکھ کر پھولے نہیں سماتے، وہ چاہتے ہیں کہ دوسرے ان کے لئے واہ واہ کریں، ان کی سنیارٹی کا اعتراف کریں، ان کے تجربے کو سراہیں اور ان کے کاموں کے گن گائیں، جبکہ عظیم لوگ اپنے کاموں کو کچھ بھی نہیں سمجھتے، وہ اپنے عظیم کارناموں کو بھی دیکھ کر مطمئن نہیں ہوتے، ان کے نزدیک کام چھوٹے اور بڑے نہیں ہوتے بلکہ ہر کام رضائے پروردگار کے لئے ہوتا ہے۔ ان کے نزدیک جو کام خدا کے لئے انجام دیا جائے وہ چھوٹا نہیں ہوسکتا اور جو کام لوگوں میں اپنا مقام بنانے کے لئے کیا جائے وہ بڑا نہیں ہوسکتا۔
News ID: 424890 Publish Date : 2016/12/05