Tags - ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی
ساری دنیا جانتی ہے کہ سعودیہ یمن میں اپنے پٹھو اس شخص کو لانا چاہتا ہے، جسے وہاں کی عوام کی بھاری اکثریت نہیں چاہتی اور اسکی دستوری مدت بھی حالات خراب ہونے سے پہلے ختم ہوچکی تھی۔ شام میں اس حکومت کو سعودیہ گرانا چاہتا ہے، جسکو وہاں کی اکثریتی عوام کی حمایت حاصل ہے۔ ان ظالمانہ خلیجی بادشاہتوں کے اقتدار نشینوں کو حق نہیں کہ جمہوریت کی خاطر ہمسايہ اور دیگر مسلم ممالک کے امن کو تباہ کریں۔ آخر ہم کب تک خلیجی ریاستوں اور شاہی خاندانوں کے اقتدار کو طول دینے کی خاطر وہاں کی بے بس عوام پر ظلم میں شریک ہونے کی پالیسی پر چلتے رہیں گے؟ اور اپنے جوان کبھی بحرین اور کبھی سعودیہ اور کبھی دیگر ممالک میں بھیج کر وہاں کی پسی ہوئی عوام کی بد دعائیں، نفرتیں اور بدنامیاں پاکستان کے کھاتے میں ڈالتے رہیں گے۔
News ID: 426922    Publish Date : 2017/03/16