Tags - شب مقدرات
اگر ہم محبت علیؑ کا دم بھرتے ہیں تو علی علیہ السلام کی طرح پہلو میں ایک ایسا دل بھی رکھیں جو صرف اپنے لئے نہیں بلکہ اپنے تمام ہمنوعوں کیلئے دھڑکے، جسکا ہم و غم اپنی ذات نہ ہو بلکہ پوری انسانیت ہو، اسی لئے امام علی علیہ السلام نے نہ ظالم کیلئے کچھ بیان کیا کہ ظالم کیسا ہو تو اسکی مخالفت کرنا ہے، نہ مظلوم کیلئے بیان کیا کہ مظلوم کون ہو تو حمایت کرنا ہے، بلکہ مطلق طور پر بیان کیا کہ ظالم چاہے تمہارے قبیلے کا ہی کیوں نہ ہو، تمہارے دین کا ماننے والا ہی کیوں نہ ہو، تمہارا کوئی اپنا کیوں نہ ہو، لیکن اگر وہ ظلم کرے تو علی (ع) کا مطالبہ ہے ہرگز خاموش نہ بیٹھنا اس کے مقابلہ کیلئے کھڑے ہو جانا۔
News ID: 436160    Publish Date : 2018/06/04