Tags - مطھری
انبیاء الٰہی کے معجزات غالبا اسی عصر کے فنون اور علوم کے ساتھ ہماہنگ تھے۔ دانشمندان ان معجزات کے مطالعے کے بعد ان کے خارق العادہ ہونے کا اعتراف کرتے ہیں۔ جیسے حضرت موسی (ع) کے زمانے میں جادو بہت عروج پر تھا اس لئے آپ جادو سے مشابہ ایک معجزہ لے کر آئے اور جب ساحران فرعون نے عصا کو سانپ ہوتے دیکھ لیا تو اس عمل کو خارق العادہ قرار دیا اور اسی وقت حضرت موسٰی (ع) پر ایمان لے آئے، "اور ہم نے موسٰی کو اشارہ کیا کہ اب تم بھی اپنا عصا ڈال دو، وہ ان کے تمام جادو کے سانپوں کو نگل جائے گا"۔
News ID: 436266 Publish Date : 2018/06/13