Tags - دھشت گرد گروہ
افسوس اس بات کا ہے کہ ہم محبان وطن کا مقابلہ ملک کے غداروں سے کیا جا رہا ہے، ہمیں ان کے مقابل لا کھڑا کیا گیا جن کا کردار ملک کو توڑنے اور اس کے حصے بخرے کرنے کا تھا، جنہوں نے اس ملک کے اثاثوں اور حساس مقامات کو تہس نہس کیا، ہمیں ان کے برابر گردانا گیا، جنہوں نے اس ملک کے فوجی جوانوں اور افسران سمیت ہزاروں بے گناہ لوگوں کا خون کیا تھا، ہمیں ان سے بھی کم درجے پر رکھا گیا، جن کے ماضی و حال کی کتاب پر صرف اور صرف پاکستان دشمنی کے تاریک ابواب لکھے تھے، ہمیں اس صف میں شمار کیا گیا، جو ارض پاک کی سلامتی اور استحکام کے خلاف برسر پیکار ہیں.
News ID: 422706 Publish Date : 2016/08/19