17 September 2013 - 16:24
News ID: 5939
فونت
شیعہ علماء کونسل پاکستان :
رسا نیوز ایجنسی ـ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری نے اپردیر میں اعلی فوجی افسران کی دھماکے میں شہادت پر شدید رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔
حجت الاسلام عارف حسين واحدي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ نے اپردیر میں اعلی فوجی افسران کی دھماکے میں شہادت پر شدید رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری نے اپنے مذمتی بیان میں کہا : دہشت گردوں اور قاتلوں اور ان کے سرپرستوں کو بے نقاب کر کے عبرت کا نشان بنا کر ہی ایسے واقعات کا سدباب ہوسکتا ہے ۔

انہوں نے مزید تاکید کرتے ہوئے کہا : دہشت گردوں کی متواتر اور مسلسل کاروائیوں کا سلسلے تھمنے کا نام نہیں لے رہا اور اس کی بھینٹ پاکستان کے عام شہری سے لے کر افواج و پاکستان کے اعلی فوجی افسران چڑھ رہے ہیں ۔

عارف حسین واحدی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بیان کیا : ستم بالائے ستم کہ ان افسوسناک واقعات کی ذمہ داری قبول کرکے دہشت گرد ریاست اور حکومتی رٹ کو برملا چیلنج کرتے ہیں مگر ان کے خلاف ایسا کوئی موثر اور ٹھوس اقدام نہیں کیا جاتا جس سے دہشت گرد اور ان کے سرپرست بے نقاب ہوسکیں اور ان کو تختہ دار پر لٹکایا جائے ۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری نے میجر جنرل ثنا اللہ ‘ لیفٹیننٹ کرنل توصیف اور لانس نائک عمران کے اہل خانہ سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس سانحہ میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬