Archive
3 page

تحفظ بنیاد اسلام ایکٹ، بنیادی انسانی حقوق اور آئین کیخلاف بل

سینیئر صحافی عامر سہیل کے مطابق متنازع بل پیش کرکے اہل تشیع کو کارنر کرنے اور ان پر دوسرے فرقے کی سوچ مسلط کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ سب سے بڑھ کر یہ بل علم و تحقیق کی راہ میں رکاوٹ بنے گا، یعنی کسی کے پاس اگر کوئی ایسی کتاب ہوگی۔

امام باقر(ع): دعا سے قضا بھی ٹل جاتی ہے اور نیکی بہترین صدقہ ہے

حضرت امام محمد باقر علیہ السلام نے فرمایا: بدترین عیب یہ ہے کہ انسان کواپنی آنکھ کی شہتیردکھائی نہ دے،اور دوسرے کی آنکھ کاتنکانظرآئے ،یعنی اپنے بڑے گناہ کی پرواہ نہ ہو، اوردوسروں کے چھوٹے عیب اسے بڑے نظرآئیں اورخودعمل نہ کرے، صرف دوسروں کوتعلیم دے

تحفظ بنیاد اسلام ایکٹ، تفصیلی جائزہ

حفظ بنیاد اسلام ایکٹ آج کل خبروں اور شہ سرخیوں کا حصہ ہے، جسے پنجاب اسمبلی نے بڑے اوچھے انداز سے منظور کیا اور اب اطلاعات کے مطابق اسے عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے اور شاید مناسب ترامیم کے ساتھ اسے دوبارہ پیش کیا جائے۔

25 ذیقعدہ؛ نزول رحمت اور زمین کا فرش بچھانے کا دن + اعمال

حضرت امام رضا علیہ السلام جب خراسان کے سفرکے دوران 25 ذیقعدہ کو مرو پہنچے تو آپ نے فرمایا: آج کے دن روزہ رکھو میں نے بھی روزہ رکھا ہے راوی کہتا ہے ہم نے پوچھا اے فرزند رسول آج کون سا دن ہے؟ فرمایا: آج وہ دن ہے جس میں اللہ تعالی کی رحمت نازل ہوئی اور زمین کا فرش بچھایا گیا۔

کشمیر کا مستقبل اور آزاد کشمیر

ہندوستان اور پاکستان کی بقاء اور سلامتی کشمیر سے وابستہ ہے۔ حقِ خود ارادیت کشمیریوں کا فطری، پیدائشی اور جمہوری حق ہے۔ کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق صرف کشمیری ہی رکھتے ہیں، اُنہیں یہ حق دلوانا ہر باشعور انسان کی ذمہ داری ہے۔

ولادت امام رضا(ع) اور عشرہ کرامت کا حسن اختتام

امام رضا علیہ السلام کی ولادت با سعادت کے ایام کی مناسبت سے ہمارے گھروں میں ہر طرف چراغانی ہے ، مجازی فضا میں ہر سو مسرتوں کی انجمنیں سجی ہیں کرونا کے ایام میں ہم باہر تو نہیں نکل سکتے لیکن انٹرنیٹ کے ذریعہ جھان تشیع میں منائے جانے والے عشرہ کرامت سے ضرور مطلع ہو رہے ہیں

تاریخ پھر دہرائی

شطرنجی مامون نے اپنی تمام شطرنجی چالیں چلی لیکن کوئی سکون میسر نہ ہوا تو آخری راستہ حضرت امام علی رضاؑ میں دکھا ۔ اس لئے آپ کو زبردستی مدینہ سے خراسان بلا کر پہلے خلافت کی پیش کش کی تو عالم آل محمد نے اس کی تمام مکاریوں کے جواب میں فرمادیا۔۔۔۔۔

امام رضا(ع) کے تربیتی قصے

لوگوں کو اچھائی کی تعلیم دینے اور انھیں برائیوں سے روکنے کے بہت سے طریقے ہیں لیکن ان طریقوں میں جو سب سے زیادہ کارآمد، زیادہ بااثر اور جلدی مقصد تک پہونچانے والا ہے وہ عملی طریقہ ہے۔

امام رضا علیہ السلام اور ولی عہدی

امام علی ابن موسیٰ الرضا ؑکی زندگی کا ہم ترین واقعہ آپ کا ولی عہد ہونا ہے مامون نے اپنے چند افراد جیسے رجاء ابن ابی ضحاک اور یاسر خادم کو یہ ذمہ داری سونپی کہ مدینہ جاکر علی ابن موسیٰ الرضا ؑکو اس سفر پر راضی کریں اور آپ کو مدینہ سے خراسان تک لائے۔

سوشل میڈیا پر مذہبی فتنہ، سدباب کیسے ممکن

یاد رکھیں لوٹ کھسوٹ اور چوری ڈکیتی کی صورت میں ہم کسی مجرم کو گرفتار کرسکتے ہیں، اسکو سزا بھی دے سکتے ہیں، لیکن پاکستان میں امریکی و اسرائیلی و ھندوستانی ایماء پر پھیلائی جانیوالی فرقہ وارانہ پرتشدد سوچ کے نتیجہ میں ہونیوالی تقسیم ہر گھر کو متاثر کردے گی۔

شیطان اپنے اولیاء کو وحی کر رہے ہیں

لاہوری گروپ اور ولایت شیطانی کا پرچم بردار گروہ بھی ویسا ہی ایک فتنہ ہے۔ یہ فتنہ بھی ہے، فتنہ گر بھی اور فتنہ پرور بھی، اس سے ہوشیار رہنا ضروری ہے۔ اس فتنے کی خصوصیات یہ ہیں کہ یہ دین کو علماء سے نہیں لینا چاہتا، اس لیے علماء کی توہین ان کا مشغلہ ہے۔

پاکستان میں تشیع ایک بار پھر نشانے پر

ایسا لگ رہا ہے کہ شیعہ کے مقابلے میں بریلویوں اور نصیریوں کو لایا جا رہا ہے، تحریک لبیک کے سربراہ مولانا آصف اشرف جلالی کو میدان میں اُتارا گیا ہے، جس سے دختر رسول، سیدہ کائناب کی شان میں گستاخی کروائی گئی، تاکہ اس کا شدید ردعمل سامنے آئے۔

فرقہ واریت سے ہوشیار

اپنے آپکو شیعہ کہلوانے والا کوئی ایک فرد یا گروہ کوئی غلط حرکت کرے یا اپنے آپکو سنی کہلوانے والا کوئی فرد یا گروہ غلط حرکت کرے تو ہمیں تمام شیعوں یا سنیوں کو مورد الزام نہیں ٹھہرانا چاہیے۔ جیسے چور کو شیعہ یا سنی کہنا غلط ہے۔

حضرت امام رضا(ع): معصومہ (س) قم کی زیارت کرنے والے کو میری زیارت کا شرف حاصل ہوگا

حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کو خود ان کے مہربان بھائی حضرت امام رضا علیہ السلام نے معصومہ کا لقب عطا فرمایا اور ان کی زیارت کی فضیلت بیان کرتے ہوئے فرمایا: " مَن زارالمعصومہ بقم کمن زارنی "یعنی جس نے قم میں حضرت معصومہ (س) کی زیارت کا شرف حاصل کیا گویا اس نے میری زیارت کا شرف حاصل کیا۔

نقیبہ ولایت

شہر قم تمام مذہبی شہروں اور مقدس مقامات کے درمیان درخشندہ ستارہ کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ وہ شہر ہے جو فضلیت ،فقاہت ،ولایت،شہامت اور شہادت کے اعتبار سے دیگر شہروں اور ملکوں سے ممتاز ہے۔

ملکہ کرامت خواہر رافت

کریمہ اہلبیت حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا سرکار باب الحوائج حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کی دختر نیک اختر اور حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی خواہر گرامی ہیں۔

صادق آل محمد(ع)

ائمہ معصومین علیہم السلام کی ہر فرد علم و شرف و کمال اور فضیلت کے اعتبار سے برابر ہے اور سب کے سب انسان کامل ہیں، اور جتنی بھی خوبی اور اچھائی پائی جاتی ہے اس میں سب برابر کے شریک ہیں ۔

حضرت امام جعفر صادق(ع) : نیکی میں جلدی کرو،اسے کم سمجھواورچھپاکے انجام دو

حضرت محمد مصطفی (ص) کے جانشین حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا: جوشخص کسی برادرمومن کادل خوش کرتاہے خداوندعالم اس کے لیے ایک فرشتہ پیداکرتاہے جواس کی طرف سے عبادت کرتاہے اورقبرمیں مونس تنہائی ،قیامت میں ثابت قدمی کاباعث، منزل شفاعت میں شفیع اورجنت میں پہنچانے میں رہبرہوگا۔

فیصلہ ساز ادارے اور بدلتے عالمی حقائق

دو ہفتے سے امریکی مظلوم کالوں کی حمایت میں ہونیوالے مظاہرے تو ٹریلر ہیں۔ امریکی صدر ٹرمپ کی ان دنوں آنیوالی ٹویٹس دیکھیں، جن میں ظلم کرنیوالی پولیس اور فوج کو شاباش دی جا رہی ہے اور عوام کو دھمکیاں۔