Archive
3 page

محرم کے جلوس پر فائرنگ اور قرآن پاک کی بے حرمتی نازیبا عمل

پاکستان کے دفتر خارجہ نے کہا کہ آزادی اظہار رائے مذہبی منافرت کا جواز نہیں دیتی، مذہبی عقائد کا احترام عالمی امن اور خوشحالی کے لیے اہم ہے ، ہم ناروے اور سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی نیز کشمیر میں محرم کے جلوس پر فائرنگ کی سخت مذمت کرتے ہیں۔

ساری دنیا میں عاشور کے جلوس نکالے گئے

اسلامی جمہوریہ ایران سمیت پوری دنیا میں عاشورائے حسینی مذہبی اور حسینی جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا ۔ اس سال عاشورائے حسینی ایسی حالت میں منایا گیا کہ پوری دنیا کورونا کی موذی وبا میں گرفتار ہے۔

آج امریکا، باطل اور ظلم کا مظہر ہے / اسرائیل کو ہمارا جواب، ٹھوس اور سنجیدہ ہوگا

لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے ظلم اور ذلت کے خلاف مزاحمت کو عاشورا کا پیغام قرار دیتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ کبھی بھی صیہونی حکومت کے خلاف مزاحمت اور دشمنی کے آپشن کو ترک نہیں کرے گا۔

کربلا حق و باطل کی پہچان کا اصلی معیار ہے

پاکستان کے وزیرِ اعظم نے کہا کہ دنیا بھر کے مسلمان حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے بہتر باوفا ساتھیوں کی شہادت کی لازوال قربانی کی یاد تازہ کر رہے ہیں، یہ اسلام کے ابدی پیغام اور جذبۂ قربانی کی لازوال روایت کی آبیاری کا سرچشمہ ہے۔

پاراچنار، تین سو سے زائد امام بارگاہوں ميں عزاداری کی مجالس کا سلسلہ جاری

جلوس کی حفاظت کیلئے سخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے تھے۔ اور پاک افغان سرحد کو بھی تیرہ محرم تک ہر قسم آمد و رفت کیلئے بند کردیا گیا ہے جبکہ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر شہر میں موبائل سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔

سری نگر میں آٹھ محرم کا جلوس نکالنے کی کوشش، درجنوں نوجوان گرفتار

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کےصدر مقام سری نگر میں گذشتہ تینتیس برس سے آٹھ محرم کے مرکزی جلوس عزا پر عائد پابندی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے نوجوان عزاداروں نے جمعہ کو جلوس عزا نکالنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے طاقت کا استعمال کر کے اسے ناکام بنا دیا۔