28 February 2010 - 14:45
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 1011
فونت
هفتہ وحدت کي مناسبت سے :
عبدالمالک ريگي کي گرفتاري کي خبرنے پورے ايران اورپڑوسي ممالک ميں ايک خوشي کي لہر دوڑا دي .
ريگي


 
ريگي نے بہت سارے جوانوں اورگھرانوں کے خون سے اپنے ھاتھوں کو رنگين کر رکھا تھا ، بہت سارے لوگ  داغدار اور دکھي تھے ، ريگي نے امريکا اور اسرائيل کي حمايت کے ذريعہ کوشش کي بے گناہ عوام کي اسائش اور چين وسکون کو چھين لے اور جمھوري اسلامي ايران کے نظام کو اس سلسلے ميں ناکارہ جلوہ دے اور اسکا ايک دوسرا اھم مقصد اسلامي مذاھب اور فرقوں کے درميان اختلاف پھيلانا اور برادر کشي تھا .

 
عبدالمالک ريگي کي گرفتاري کي خبرسے فقط شيعہ ہي خوش نہي ہوئے بلکہ بہت سارے اھلسنت برادران خصوصا مختلف اهل سنت مذاھب کے علماء نے اس سلسلے ميں خوشي کا اظھار کيا کيوں کہ وہ اچھي طرح واقف تھے کہ يہ تفرقہ اميز اختلافات ، قبيلہ پرستي دنياے سامراجيت خصوصا امريکا اور اسرائيل کي سازش اوران سے وابستگي کا نتيجہ ہے .


اسلامي اتحاد ايک ايسا تفکر اور ضروري چيز ہے جس پر قران کريم اور سنت نبوي (ص) نے تمام مسلمانوں کو تاکيد کي ہے اوراسے ضروري جانا ہے اور طول تاريخ اسلام ميں متفکرين ، علماء ومصلحين نے دنيا کے مسلمانوں کو اس چيز کي جانب دعوت دي ہے اوراس سلسلے ميں انہوں نے کافي زحمتيں بھي برداشت کي ہيں
ان ميں سے مرحوم آيت الله سيد محمد حسين بروجردي، آيت الله کاشف الغطاء، سيد جمال الدين اسد آبادي ، اقبال لاهوري، شهيد محمد باقر صدر، امام خميني و مرحوم شهيد مرتضي مطهري  جيسي شخصيت کو تاريخ کے صفحات پرجلي حروف ميں ديکھا جاسکتا ہے.

   
ھمارے زمانے ميں بھي امام خميني (ره) نے کوشش کي کہ دنياے اسلام کے اتحاد کا زمينہ فراھم کريں ."وحدت اسلامي"  ايک ايسا اقتباس ہے جو اپکي تقرير ، خطوط ، بيانات اور سفارشوں ميں ملتا ہے جس کي اپ نے بارھا کوشش کي اور بارھا تکرار کيا  .


اور يہ صفت موجودہ قائد اسلامي حضرت آيت الله سيد علي خامنه اي کے کردار ميں ملتي ہے اپ نے حکام ، مختلف طبقے لوگوں سے ملاقات ميں اسلامي اتحاد پہ تاکيد کي اپ معتقد ہيں کہ اسلامي انقلاب ايک شيعہ تفکرکے دل سے اٹھا مگردنيا کے تمام مسلمانوں کواپنا بھائي سمجھتا ہے اوردشمنوں کے مقابل ان سے اتحاد کي درخواست کرتا ہے .


مختلف کانفرنس اور حج کے موسم ميں اتحاد کے حوالےسے اپ کا پيغام انہيں سب باتوں کا بيان گر ہے.

    
يہں پر ايک اھم سوال يہ ہے کہ يہ اتحاد کس طرح محقق ہوگا ، اس ميں کوئي شک نہي کہ وحدت اسلامي کے لئے دوچيز بہت اھم ہے ايک : تمام مسلمانوں کي کوشش اور اس سلسلے ميں ھر قسم کي فدا کاري . دوم : اسلامي ممالک ميں ھر قسم کا فتنہ اور تفرقہ پھلانے والوں کے ہاتھوں کوکاٹ دينا .


جي ہاں ، يہي اسمان اتحاد کے دو پر پرواز ہيں ، اسلامي اتحاد حاصل نہي ہوگا مگر اس کے کہ ھر فرقہ اورمذھب کا مسلمان پہلے افراطيت اور تفرقہ انگيز باتوں سے مقابلہ کرے اورانہيں فيصلوں کے بيچ حائل ديوار قرار نہ دے کيوں کہ يہ افراطيت اور تعصب پہلے دوسرے مسلمان بھائي کے دامن پر کفروشرک کے بد نما دھبے ابھارتي ہے اور پھر انہيں جائز القتل يا واجب القتل جان کر بڑي اساني کے ساتھ ايک مسلمان بھائي دوسرے مسلمان کے خون سے اپنا ھاتھ رنگين کرليتا ہے .

 اور اس مقصد کے حصول ميں حاضر ہيں کہ غيرمسلموں خصوصا امريکا اوراسرائيل جيسے اسلام مخالفين سے مدد ليکر اسلامي معاشرے ميں برادر کشي کو توسعہ ديں ، اس لحاظ سے بغير تعصب وافراطيت اور اتحاد اسلامي کے مخالفين سے مقابلہ کئے ہوئے "وحدت اسلامي"  برقرار نہي کي جاسکتي.

     
ريگي گروپ وہ گروپ تھا جس نے گذشتہ چند برسوں ميں کوشش کي کہ اسلامي سر زمين پر فتنے اور اختلاف کي بنياد ڈال ديں ، اس دھشت گرد گروپ نے بہت سارے بے بيگناھوں چاھے وہ شيعہ ہوں يا سني کا خون بہايا انکا قتل عام کيا اور اعتراف لئے جانے جانے پر انہوں نے سب سے پہلے اس بات کا اعتراف کيا کہ يہ سب اسلامي اتحاد کو ختم کئے جانے کي غرض سے کيا گيا تھا .

 
اس لحاظ سے ريگي کي گرفتاري ، اسلامي اتحاد کو جامعہ عمل پہنانےکي کوشش اور اسلام دشمن عناصر سے مقابلہ کي کوشش ہے .


اور اس هفته وحدت اسلامي کے موقع ايسے ادمي کي گرفتاري دنيا کے تمام مسلمانوں کوجو زيادہ تراتحاد کو پسند کرتے ہيں ايک اچھي خوشخبري ہے اور خداوند مسلمانوں کے دلوں کو شاد کرنے والوں اچھے اجر سے نوازتا ہے.


تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬