11 August 2009 - 13:33
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 113
فونت
حجت الاسلام احمد علی عابدی:
رسا نیوز ایجنسی – حجت الاسلام احمد علی عابدی نے 15/ شعبان کی نماز جمعہ كے خطبہ میں کہا :ظہور حضرت امام عصر علیہ السلام مشكلات كا تنہا حل ہے
احمد علي عابدي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق شہر ممبئی كی مركزی جامع مسجد خوجہ مسجد (ڈونگری) میں 15/ شعبان سن1430بروزجمعہ، نماز جمعہ كے خطبہ میں حجت الاسلام والمسلمین الحاج سید احمد علی عابدی ،نے كثیر مجمع كو خطاب كرتے ہوئے امام زمانہ حضرت مہدی علیہ السلام كی معرفت پر زور دیا اور امام عصر علیہ السلام كی محبت كی اہمیت پر روشنی ڈالی ساتھ ہی ساتھ دور حاضر كی مشكلات كا تنہا حل بیان كرتے ہوئے لوگوں سے امام عصر علیہ السلام كے ظہور كی دعا كرنے كی اپیل كی.


آپ نے بیان كیا كہ آج كے زمانے میں پھیل رہی برائیوں اور بیماریوں كا علاج صرف امام عصر علیہ السلام كے ہی پاس ہے. ہم سب كو امام عصر علیہ السلام كی معرفت  كو عامت الناس تك پہنچانا چاہیئے.


اس نماز جمعہ میں شہر ممبئی كے مؤمنین كثیر تعداد میں شریك ہوئے تھے. سب نے خطبہ جمعہ سے استفادہ كیا.

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬