28 April 2010 - 14:07
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 1250
فونت
رسا نیوز ایجنسی ـ درس خارج فقہ زکات آیت الله مؤمن معارف ریڈیو کے ذریعہ نشر ہوگا ۔
آيت الله مؤمن
 
حجت الاسلام سعید طالبی نیا ریڈیو معارف میں فقہ و سیرہ کے ذمہ دار نے رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر سے گفت و گو میں کہا : آیت الله محمد مؤمن کے فقہ زکات کا درس خارج معارف ریڈیو کے ذریعہ نشر ہوگا ۔

انہوں نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے کہا : آیت الله مؤمن کا درس خارج چهارشنبہ و پنج شنبہ کو ایران کے وقت کے مطابق ۵:۳۰ بجے اور ھندوستان کے وقت کے مطابق ۶:۳۰ شام کے وقت ریڈیو معارف سے نشر ہوگا ۔

حجت الاسلام طالبی نیا نے اظہار کیا : یہ پروگرام ریڈیو معارف کے فقہ و سیرہ ڈپارٹمنٹ کی طرف سے جس کے چیف ایڈیٹر اکبر طالبی نیا ہیں نشر ہوتا ہے ۔

قابل بیان ہے کہ آیت ‌الله‌ محمد مؤمن‌ مجلس خبرگان رهبری میں قم کے لوگوں کی طرف سے نمائیندہ ہیں اور حوزہ علمیہ قم میں جامعہ مدرسین کے ممبر اور حوزہ علمیہ قم کے اعلی مجلس کے ممبر بھی ہیں ۔

آیت‌الله‌ مؤمن‌ ابھی بھی حوزہ علمیہ قم میں مشغول تدریس ہیں اور مکتب‌ اجتهاد و فقهاهت‌ میں اچھے شاگرد عالم اسلام کی خدمت میں پیش کیا ہے ۔

قابل ذکر ہے ریڈیو معارف کا پروگرام قم اور تھران میں AM کے 1071 پر اور دوسرے شہروں میں FM پر نشر ہوتا ہے ۔

ریڈیو معارف کے شائیقین اوقات نشر کی تفصیلی معلومات حاصل کرنے کے لئے ریڈیو معارف کے اس سائیٹ  www.radiomaaref.ir  پر رجوع کر سکتے ہیں ۔

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬