02 May 2010 - 14:24
News ID: 1269
فونت
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان :
رسا نیوزایجنسی - فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے اراکین نے ایک پریس کانفرنس میں بیان دیتے ہوئے اقوام متحدہ سے درخواست کی کہ اقوام متحدہ اسرائیلی جارحیت کیخلاف عالمی عدالت میں مقدمہ دائرکرائے .
فلسطين فاؤنڈيشن پاکستان

 


رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے اراکین نے ایک پریس کانفرنس میں بیان دیتے ہوئے اقوام متحدہ سے اسرائیلی جارحیت کیخلاف عالمی عدالت میں مقدمہ دائرکرانے کی درخواست کی .


فلسطین فاؤنڈیشن نے پاکستانی عوام سے تاکید کرتے ہوئے کہا : پاکستانی عوام ”اسرائیل عالم انسانیت کے لیے خطرہ ہے“ کے عنوان سے ویب پولنگ ریفرنڈم میں بھرپور حصہ لیں.


ان خیالات کا اظہار فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی رہنماؤں قاضی احمد نورانی صدیقی، آفتاب حیدر جعفری اور صابرکربلائی نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا:
ان کا کہنا تھا کہ دو سال سے غزہ کا محاصرہ جاری ہے جو کہ فلسطینیوں کی نسل کشی کے مترادف ہے. ہم اقوام متحدہ سے اپیل کرتے ہیں اور بالخصوص حقوق انسانی کمیشن سے بھی کہ وہ غزہ کے محاصرے کو ختم کروانے میں اپنا مثبت کردار ادا کرے.


 ہمیں انتہائی افسوس ہے کہ عرب ریاستیں جو کہ فلسطین کے ہمسایہ ہیں، مایوس کن کردار ادا کر رہی ہیں. انہوں نے کہا : فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے ملک کی طلبہ تنظیموں کے ساتھ مل کر فلسطینی عوام کی حمایت اور اسرائیل کے خلاف ”ویب پولنگ ریفرنڈم“ یکم تا 12 مئی منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے.


اور واضح رہے کہ اسی مناسبت سے 14 مئی کو پاکستان کی سیاسی و مذہبی جماعتیں یوم سیاہ منائیں گی .

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬