11 May 2010 - 14:53
News ID: 1316
فونت
کلب جواد نقوی :
رسا نیوزایجنسی – حجت الاسلام مولانا کلب جواد نقوی نے ان ھندو تنظیموں پر پابندی لگائے جانے کا مطالبہ کیا جنکا نام ملک مں ہوئے کئی دھماکوں میں ایا ہے.
حجت الاسلام مولانا کلب جواد نقوي
رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، ال انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے رکن اور اتحادی ملت کے کنونشن سے وابستہ حجت الاسلام مولانا کلب جواد نقوی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا: شکوک کی بنیادوں پر مسلم تنظمیوں پر پابندیا ں لگائی جارہی ہیں اور جن ھندو تنظیموں کےخلاف ٹھوس ثبوت موجود ہیں مگر ان پر کوئی پابندی نہی .

انہوں نے مزید کہا : اتحاد مسلمانوں کے نجات کا واحد حل او راستہ ہے اقتدارمیں مناسب نمائندگی کے لئے مسلمانوں کو متحد ہونا پڑے گا.

انہوں نے مسلمانوں کو خطاب کرکے کہا : مسلم اتحاد کو وقت کی ضرورت سمجھیں اور وہ متحد ہوکر رہیں گے تو سچر کمیٹی کے سفارشارت کی بنیاد پر ریزرویشن بھی لے لیں گے.

اس پریس کانفرنس میں خالد رشید نے کہا : جیسا کہ اسلام اور قران نے بتایا ہے ھمیں اپس میں بھائی چارگی کی فضا قائم کرنی چاھئے .

انہوں نے دھشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا : ھمیں خود کش حملے کی مذمت کرنی چاھئے اور علماء کو اس میں اگے اکر اس گھنونی سیاست کے خالف فتوے دینے چاھئے.

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬