18 May 2010 - 14:51
News ID: 1332
فونت
قائد انقلاب اسلامی:
رسا نیوزایجنسی - قائد انقلاب اسلامی نے الجزائر کے صدر سے ملاقات میں ایران اور الجزائر تعلقات کوانفرادی صورت حال کا بتاتے ہوئے فلسطین کے حق میں اسلامی ممالک کی کوتاھیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا اگرمسلم حکام اپنے وظائف پرعمل کرتےتو آج ہم فلسطین میں اسرائیل کی گھنونی سازش کے شاہد نہ ہوتے۔
رھبر معظم انقلاب اسلامي

رسا نیوزایجنسی کی رھبر معظم کی خبر رساں سائٹ سے منقولہ رپورٹ کے مطابق ، قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج شام الجزائر کے صدر عبد العزیز بوتفلیقہ اور ان کے ھمراہ وفد سے ملاقات میں الجزائر کی قوم کو شجاع، پیش قدم اور بلندی کی راہ پر گامزن قوم قرار دیا اور سامراج کے خلاف الجزائر کے عوام کی جد و جہد اور انقلاب کی تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا : اخلاص کے لحاظ سے ایران اور الجزائر کی حکومتوں کے باہمی تعلقات کی سطح کبھی بھی ایسی نہیں رہی جیسی آج ہے، اس وقت دونوں ملکوں کے تعلقات انفرادی صورت حال کے حامل ہیں۔

قائد انقلاب اسلامی نے دونوں ملکوں کے معاشی تعاون کا دائرہ مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کی موجودہ پوزیشن کو گزشتہ تیس سال کی بنسبت بالکل مختلف قرار دیا اور فرمایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی عظیم پیشرفت اور کامیابیاں مغرب کی ان پابندیوں اور دباؤ کا نتیجہ ہے جن کے باعث ایران داخلی اور مقامی توانائیوں اور صلاحیتوں کی جانب متوجہ ہوا۔

قائد انقلاب اسلامی نے ایران کی سائنسی ترقی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا : تمام اسلامی ممالک اس مقام و منزل پر پہنچ سکتے ہیں، بس شرط اتنی ہے کہ اپنی اندرونی توانائیوں پر تکیہ کریں اور آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون بڑھائیں۔

قائد انقلاب اسلامی نے فرمایا: اسلامی جمہوریہ ایران مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتیں اور تجربات سے اسلامی ممالک کو بہرمندہ کرنے کے لئے تیار ہے۔

قائد انقلاب اسلامی نے فلسطین کی دردناک صورت حال اور عالمی اداروں نیز اسلامی ممالک کی خاموشی اور لا تعلقی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا : اگر فلسطین کے سلسلے میں اسلامی ممالک نے اپنی ذمہ داریوں پر عمل کیا ہوتا تو آج ہم (فلسطینی علاقوں کو) یہودی علاقوں میں تبدیل کرنے سمیت فلسطین کے خلاف اسرائیل کی خطرناک سازشوں کے شاہد نہ ہوتے۔

قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا : او آئی سی کو چاہئے کہ صیہونی حکومت کے مقابلے میں سنجیدہ اور عملی اقدام اور سرگرمیاں انجام دےـ

اس موقع پر الجزائر کے صدر عبد العزیز بوتفلیقہ نے عالم اسلام کے تعلق سے قائد انقلاب اسلامی کے موقف کی قدردانی کی اور زور دیکر کہا : مختلف مسائل میں عالم اسلام کی امیدیں اسلامی جمہوریہ ایران سے وابستہ ہیں کیونکہ ایران کے پاس عظیم توانائی اور طاقت ہے۔

انہوں نے مغرب کے شدید دباؤ کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران کو حاصل ہونے والی پیشرفت اور کامیابیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا : ایران کے حقائق اس تصویر کے بالکل برعکس ہیں جو مغرب کی جانب سے پیش کی جاتی ہے، ملت ایران کی ترقی و پیشرفت امت اسلامیہ کے لئے خوشی و شادمانی کی بات ہے۔
 
الجزائر کے صدر نے ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات کے فروغ کے سلسلے میں اپنے ملک کے عزم مصمم کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ اس ملاقات میں صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدی نژاد بھی تشریف فرما تھے۔
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬