01 June 2010 - 13:23
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 1394
فونت
آیت الله مکارم شیرازی:
رسا نیوزایجنسی - حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے غاصب اسرائیل کی نئی جنایت کو محکوم کرتے ہوئے کہا : حوزات علمیہ غاصب اسرائیل کے اس وحشیانہ اقدام کے خلاف سکوت اختیار نہ کریں ، حوزات علمیہ میں اس جنایت کی محکومیت میں وسیع پیمانے پر اقدام کیا جائے ۔
آيت الله مکارم شيرازي

رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، قم کے مراجع تقلید میں سے حضرت آیت الله ناصر مکارم شیرازی نے مسجد اعظم قم میں اج اپنے درس خارج فقہ کے اغاز پرحوزات علمیہ کے سیکڑوں طلاب کی موجودگی میں غزہ پٹی کے حوالے سےغاصب اسرائیل کی نئی جنایت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : گزشتہ دنوں غاصب اسرائیل نے جو جنایت انجام دی ہے طول تاریخ میں بے سابقہ ہے ۔

انہوں نے مزید کہا : طول تاریخ میں اس طرح کی جنایت نہی ہوئی ہے اور ھم اس وحشیانہ کام کی شدید مذمت کرتے ہیں
اس مرجع تقلید نے کہا : لازم ہے کہ تمام حوزات علمیہ اس وحشیانہ اقدام کی مذمت کریں اور اس محکومیت میں حوزه اورحوزات علمیہ کے ذمہ داران کی جانب سے خاص قدم اٹھایا جائے ۔

انہوں نے عوام کو خطاب کرتے ہوئے تاکید کی : ایران اسلامی کی عوام پہ لازم ہے کہ جمعہ کے دن اس بدترین کام کی محکومیت میں اجتماع کریں تاکہ اس غاصب صھیونیت کو اچھا سبق مل سکے ۔

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے اخرمیں کہا : غاصب صھیونیت کے اس اقدام کے حوالے سے بدھ کے روز بیانیہ دوں گا جسے پوری عوام تک پہنچایا جائے۔
تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬