فلسطینی اسلامی تحریک کے رهبر :
رسا نیوز ایجنسی ـ شیخ رائد صلاح نے ترکیہ سے غزہ کے لئے صلح کشتی کے شھیدوں کو خراج پیش کرتے ہوئے تاکید کی : ترکی اور فلسطین کے شھیدوں کا خون فلسطین کی تعمیر میں نمایا رہیگی ۔
رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹ کے مطابق شیخ رائد صلاح فلسطینی اسلامی تحریک کے رهبر نے اس اظہار کے ساتھ کہ جو لوگ صلح کشتی میں موجود تھے اور وہ لوگ ظالم اسرائیلی فوج کے قبضہ میں آنے کے بعد غائب ہو گئے کہا : اس سلسلہ میں صرف ایک بات وضاحت کے ساتھ پائی جاتی ہے وہ یہ کہ بعض رضاکار افراد غزہ کی عوام کے مدد کے لئے دریا میں ڈال دئے گئے ہیں اور کوئی ان کے اور ان کی تعداد کے سلسلہ میں نہی جانتا ہے ۔
فلسطینی اسلامی تحریک کے رهبر نے ترکی اور فلسطینی شھیدوں کے بلند مقام اور ان کی خدمت کو سراہتے ہوئے صلح کشتی پر بہائے گئے ان کے خون کے سلسلہ میں تاکید کرتے ہوئے کہا : فلسطینی اور ترکی قوم گذشتہ کی طرح ھمارے مستقبل تاریخ کو مشخص کرینگی ۔
شیخ رائد صلاح نے اس تاکید کے ساتھ کہ صھیونی منصوبہ بندی جس کو ھرتزل نے ترکیہ میں شروع کیا تھا جو ناکام رہا وہ ترکیہ میں ہی ختم اور نابود ہو جائیگا، انہوں نے اعلان کیا کہ پہلی صلح کشتی کے بعد دوسری صلح کشتی راہ میں ہے اور اسی طرح ایک کے بعد دوسری اور تیسری ۔۔۔۔۔ بھی خدا کی اجازت سے راہ میں ہوگی ۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے