بعلبک کے مشہور شیعہ عالم دین :
رسا نیوز ایجنسی ـ شیخ محمد یزبک فلسطین کے سلسلہ میں امام خمینی کا نظریہ صرف اسلامی اتحاد، عزت و استقلال اسلامی کا متحقق ہونا اور جہان اسلام سے سامراج و خودپرست ہاتھوں کو قطع کرنے کا تنھا راستہ جانا ہے اور اس وقت کے حالات کو امام خمینی (رہ) کے نظریہ کی تائید بتایا ۔
رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹ کے مطابق شیخ محمد یزبک حزب الله لبنان کے مرکزی مجلس کے ممبر نےاسلامی جمہوریہ کے بانی امام خمینی (رہ ) کی اکیسویں برسی کے مناسبت سے بعلبک لبنان کے حسینه امام خمینی (ره) میں ہو رہے پروگرام میں امام خمینی (رہ) کے وحدت اسلامی منصوبہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : امام خمینی (ره) نے فلسطین کو جھان اسلام کے اصل محور کے عنوان سے پیش کیا اور اس مقدس سرزمین اور قوم کی آزادی کو تمام مسلمانوں کا وظیفہ ہونے کی تاکید کی ۔
شیخ یزبک نے امام خمینی (رہ) کے اس منصوبہ کو وحدت، عزت اور استقلال اسلامی حاصل کرنے اور جہان اسلام سے سامراج و خودپرست ہاتھوں کو قطع کرنے کا تنھا راستہ جانا ہے اور وضاحت کی : دنیا اور علاقہ میں ابھی کے حالات، اسلامی ممالک کے سلسلہ میں امام خمینی (ره) کے نظریہ کو ثابت کرتی ہے ۔
انہوں نے اسرائیل کے مقابلہ میں خاص کر غزہ صلح کشتی پر صھیونی حکومت کے حملہ کے بعد ترکی کے رد عمل کو امام خمینی (رہ) کی فکر کا نتیجہ جانا ہے اور وضاحت کی : ترکی کا یہ قدم امام خمینی (رہ) کے نظریہ کی تفسیر ہے کہ انہوں نے اپنے پاک نفس سے مقاومت کی بنیاد ڈالی، اب وہ ایک تناور درخت کی صورت میں تمام دنیا والوں کی امید ہے ۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے