12 June 2010 - 17:49
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 1438
فونت
ربیعیہ عربستان کے خطیب جمعہ سے رسا نیوز کی گفتگو :
رسا نیوز ایجنسی ـ ربیعیہ عربستان کے خطیب جمعہ نے ایران کے خلاف سلامتی کونسل میں قرار داد پاس ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : سلامتی کونسل امریکا کے آلہ کاروں میں تبدیل ہو گیا ہے اور اسلامی امت کو اس طرح کے اقدام کے سامنے خاموشی اختیار نہی کرنی چاہیئے ۔
حجت الاسلام و المسلمين شيخ عبد الکريم الحبيل ربيعيہ

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام و المسلمین شیخ عبد الکریم الحبیل ربیعیہ عربستان کے خطیب جمعہ اور اس ملک میں حوزہ علمیہ کے استاد نے رسا نیوز ایجنسی کے خصوصی انٹر ویو میں صلح کشتی پر اسرائیل کے حملہ کو صھیونی حکومت کی دوسری شکست جانا ہے اور کہا : اسرائیل حزب اللہ لبنان سے فوجی شکست کھانے اور فلسطینی مقاومت کے ذریعہ اور مسلسل کئی شکست نے دنیا کے سامنے اس کا چہرہ عیاں ہو گیا جس کی بنا پرہو رہے رسوائی کو ختم کرنے کے لئے صلح امدادی کشتی پر حملہ کرنے کا ارادہ کیا تا کہ اس کے ذریعہ اپنی تمام رسوائی کو مٹا سکے مگر اس کا یہ عمل اس کی مزید ذلت کا سبب بنا ۔

انہوں نے قائد انقلاب اسلامی کے اس جملہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ اسرائیل اپنی آخری عمر کے قریب ہوتا جا رہا ہے تاکید کی : اسرائیل کی مسلسل غلطیاں اور اس کی حماقتیں بتا رہی ہیں کہ اسرائیل اپنی آخری عمر کے قریب ہو تا جا رہا ہے کیونکہ یہ غاصب حکومت جب بھی اپنی بھلائی کے لئے کوئی قدم اٹھاتا ہے وہاں اس کے نصیب میں ناکامی شکست اور رسوائی کے علاوہ کچھ حاصل نہی ہوتا ہے اور اس کے نابود ہونے کا یہ واضح اور روشن دلیل ہے ۔
تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬