13 June 2010 - 17:07
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 1443
فونت
حزب الله لبنان کے ایگزیکٹو کونسل کے صدر :
رسا نیوز ایجنسی ـ سید هاشم صفی الدین، نے لبنان کی موجودہ صورتحال اور خاص کر صھیونی حکومت کی طرف سے دھمکیوں کے سایہ اور اس ملک کے تیل اور گیس منابع کی بربادی کی بنا پر مقاومت کی سخت ضرورت جانا ہے اور علاقہ میں ہو رہی تبدیلیوں کی وجہ سے با ہوش اور بیدار رہنے کی تاکید کی ہے ۔
سيد هاشم صفي الدين

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹ کے مطابق سید هاشم صفی الدین، حزب الله لبنان کے ایگزیکٹو کونسل کے صدر نے گزشتہ روز المصطفی (ص) اسکول کے سمر تعلمی پروگرام کے افتتاحی تقریب میں صھیونی حکومت کی طرف سے لبنان کے تیل اور گیس منابع میں مسلسل تجاوز پر متنبہ کیا اور کہا : لبنان کی موجودہ صورتحال اور خاص کر صھیونی حکومت کی طرف سے دھمکیوں کے سایہ اور اس ملک کے تیل اور گیس منابع کی بربادی کی بنا پر مقاومت کی سخت ضرورت پیش آ چکی ہے ۔

انہوں اس اشارہ کے ساتھ کہ اس ملک کے ساحل علاقہ سے صھہونی حکومت کے ذریعہ گیس کی چوری کے سلسلہ میں کہا : مقاومت لبنان کی پٹرولیم و قدرتی وسائل کی حفاظت کرے گا اوراگر ھزاروں کی تعداد میں میزائل اور فوجی سامان بھی ھمارے پاس ہوں تب بھی دشمن کی طرف سے ھماری قدرتی وسائل کی نابودی کی کار کردگی کی بنا پر اپنے ملک کے دفاع کے لئے ھم لوگوں کو اپنے مقاومت کی صلاحیت میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے ۔

سید صفی الدین نے اس اشارہ کے ساتھ کہ صھیونی دشمن کے منصوبہ کے مطابق لبنان کی قدرتی وسائل کو نابود کرنے کے عمل پر زور دیتے ہوئے قدرتی وسائل اور ثروت کی حفاظت کے لئے لبنان میں فوج، عوام اور مقاومت کے درمیان رابطہ برقرار کرنے کی سخت ضرورت جانا ہے ۔
تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬