22 June 2010 - 14:36
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 1483
فونت
عباس کمیلی :
رسا نیوزایجنسی - جعفریہ الائنس کے سربراہ عباس کمیلی نے سیاسی اور مذہبی کمیٹیوں کو دہشتگردی کے خلاف کردار ادا کرنے کی تاکید کی ۔
علامہ عباس کميلي
 
رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، جعفریہ الائنس کے سربراہ عباس کمیلی نے جعفریہ الائنس سپریم کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا : مذہبی اور سیاسی پارٹیاں دہشتگردی کے خلاف کردار ادا کریں ۔

انہوں نے پاکستان کے موجودہ حالات پر نگاہ ڈالتے ہوئے کہا : ملک انتہائی نازک حالات سے گزر رہا ہے، ملک دشمن اور اسلام دشمن قوتیں ملک کو توڑنے کی سازش میں مشغول ہیں، پورا ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے، تمام محبان وطن سیاسی و مذہبی جماعتیں مل کر دہشت گردی کے خلاف قدم اٹھائیں ۔

عباس کمیلی نے کہا : ملت جعفریہ نے ہمیشہ ملکی استحکام اور سا لمیت کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا مگراج ملک میں بسنے والے عام شہریوں کی جان و مال، عزت و آبرو محفوظ نہیں ۔

انہوں نے مزید کہا : ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردوں کی عملی حکمرانی ہے۔

واضح رہے کہ اس موقع پر مولانا حسین مسعودی، علامہ باقر زیدی، علامہ فرقان حیدر، علامہ آفتاب حیدر، علامہ جعفر رضا، شمس الحسن، سلمان مجتبیٰ، شبر و دیگر موجود تھے۔
تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬