08 July 2010 - 17:27
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 1554
فونت
رسا نیوزایجنسی - آیت الله جنتی کی ریاست میں ھمراہ وفد نے سید حسن نصرالله سے ملاقات کی اور علامه فضل الله کے انتقال پہ اپ کو تسلیت پیش کیا ۔
آیت الله جنتی نے سید حسن نصرالله  سے ملاقات کی

رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، حزب اللہ لبنان کے سربراہ، سید حسن نصرالله نے گذشتہ روز آیت الله جنتی کے ھمراہ وفد سے ملاقات میں علاقہ اور دنیا کےموجودہ حالات پرگفتگو کی ۔

یہ ایرانی وفد جو ایران کے اعلی عھد یداروں پر مشتمل ہے لبنان کے معروف فقیہ ، مرجع تقلید علامه فضل الله کے انتقال پہ حزب اللہ لبنان کے سربراہ کو تسلیت پیش کرنے کی غرض سے لبنان پہونچا ہے ۔

 
واضح رہے کہ اس وفد میں مجمع تقریب مذاهب اسلامی کے سربراہ  آیت الله محمد علی تسخیری  ، مجمع جهانی اهل بیت کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین اختری، صدر جمھوریہ ایران کے معاون مسعود زربافیان، علاء الدین بروجردی، حجت الاسلام محمدتقی رهبر، احمد آوایی  جیسے بلند مرتبہ عھد یدار حضرات شامل تھے۔

یہ وفد علامه سید ‌محمد‌ حسین فضل الله کی تشیع جنازہ میں شرکت کرنے کی غرض سے لبنان گیا تھا اور کل اس وفد نے لبنان کی دیگر عوام کے ساتھ اس مرجع عظیم کی تشیع جنازہ میں شرکت کی
تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬