17 July 2010 - 15:07
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 1583
فونت
رسا نیوزایجنسی - حزب الله لبنان اورشیعه و سنی علماء نے گذشتہ روز زاھدان کےخود کش حملے کی مذمت کی ۔
لبنان
رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، حزب الله لبنان گذشتہ روز اپنے بیانیہ میں زاھدان کے حالیہ بمب دھماکوں کو دھشت گردی بتاتے ہوئے اس اقدام کی شدید مذمت کی ۔

حزب الله لبنان نے اسلامی جمھوریہ ایران کےخلاف اس جنایت میں سامراجیت کے ھاتھ بتاتے ہوئے کہا : اس دھشت گردی اور بمب دھماکے کے ذمہ دار بعض وہ گروپ ہیں جنکا مغربی دنیاکے جاسوسوں سے رابطہ ہے اور وہ انکا الہ کار بنے ہوئے ہیں ۔

اس تحریک نے اس حادثہ پہ اظھار افسوس کرتے ہوئے رھبر معظم انقلاب اسلامی ، حکومت ایران ، ایرانی عوام اور داغدیدہ گھرانوں کو تسلیت پیش کی اور کہا : یقین ہے کہ ایران اپنے فولادی ھاتھوں کے ذریعہ ان دھشت گردوں کے ھاتھ کاٹ دے گا اور دوسری جانب امریکا اور مغربی دنیا جو ان دھشت گردوں کی تربیت میں مشغول ہے انہیں اچھا سبق سکھائے گا۔

حزب اللہ لبنان کے سربراہ ، سید حسن نصرالله نے اس اقدام کومحکوم کرتے ہوئے رھبر معظم انقلاب اسلامی ، ایرانی حکام ، ایرانی عوام اور داغدیدہ گھرانوں کو تسلیت پیش کی اور کہا : اس قتل عام کے کرنے والے بلاشک امریکی اور دنیاے سامراجیت کے ہاتھوں ٹٹو ہیں ۔

قابل ذکر ہے کہ لبنان کے دیگر علماء نے بھی اس اس حادثہ کی مذمت کرتے ہوئے رھبر معظم انقلاب اسلامی ، ایرانی حکام ، ایرانی عوام اور داغدیدہ گھرانوں کو تسلیت پیش کیا ۔
واضح رہے کہ زاھدان کے اس دھشت گرد بمب دھماکے میں27 ادمی شھید ہوئے اور 270 ادمی زخمی ہوئے ہیں ۔




تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬