حزب الله لبنان کے ایگزیکٹو کونسل کے صدر:
رسا نیوزایجنسی - سید هاشم صفی الدین نے مقاوت لبنان کے خلاف آمریکی ـ اسرائیلی پروجیکٹ کی تکمیل کے حوالے سے دشمن کی کوششوں کی جانب اشارہ کرتےہوئے لبنان کی عوام کو ھوشیاراور بیدار رہنے کی درخواست کی اور فلسطین کو امریکی وغربی دنیا کی امریت کا کھلا نمونہ بیان کیا۔
رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، سید هاشم صفی الدین، حزب الله لبنان کے ایگزیکٹو کونسل کے صدرنے گذشتہ روزلبنان کے سلسلے سے امریکا اوراسرائیل کی ایک بار پھر فتنہ گری جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : ھم اج مقاوت لبنان کے خلاف آمریکی ـ اسرائیلی پروجیکٹ کی تکمیل کے سے روبرو ہیں کہ سن 2006 میں صھیونیت نے گھٹنےٹیک دئےتھے ۔
سید هاشم صفی الدین نے عوام کو احتیاط و شجاعت کے ساتھ هوشیاری و بیداری کی تاکید کرتے ہوئے کہا : مقاومت کی ھوشیاری ایک ایسا وسیلہ ہے جس سے ملک کا تحفظ ، قوم کی پیروزی اور ملک کے کمزور علاقے کی حفاظت ہےتاکہ لبنان ازاد اور مستقل رہ سکے اوراپنے ہاتھوں اپنی سرنوشت رقم کرسکے ۔
انہوں نے مقبوضہ فلسطین کو امریکا اور دنیاے غرب کی امریت کا کھلا نمونہ جانتے ہوئے کہا : فلسطین کی حالت وہی حالت ہے جسے امریکا اورمغربی دنیا پورے اس علاقے کے لئے چاہ رہی ہے جب کہ ھمارے لئے سپیدہ صبح پیروزی طلوع ہوچکا ہے اورھم سخت حالات سے گزر چکے ہیں ۔
حزب الله لبنان نے اس رکن نے اخر میں کہا : ھم سخت ترین حالات میں ہیں لھذا ھمیں اپنا دفاع اور مقاوت کرنی چاھئے میں تمام ان لوگوں کو جو مقاوت کو اپنا ھدف بنائے ہوئے ہیں اور تمام ان مقامی اور عالمی سیاسی احزاب سے کہ رہا ہوں کہ ھم ھرگز اپنے ملک کے دفاع سے ہاتھ نہی اٹھا سکتے کیوں کہ یہ ھمارا تاریخی وظیفہ ہے ۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے