رسا نیوزایجنسی - جامعة المصطفی العالمیہ مشهد میں شعبہ ثقافت وتربیت کے ذمہ دار نے ھزاروں غیر ایرانی طلاب کے ماہ مبارک رمضان میں مسجد گوهرشاد مشھد مقدس میں اعتکاف میں بیٹھنے کی خبر دی ۔
رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ، جامعة المصطفی العالمیہ مشهد میں شعبہ ثقافت وتربیت کے ذمہ دار ، حجت الاسلام نصر الله پژمان فر نے گذشتہ روز پریس کانفرنس میں بیان کیا : سنت نبویہ کے احیاء کا منصوبہ سال جاری 31 اگست سے 10 سپتمبر تک جامعة المصطفی العالمیہ کے ایک ھزار تین سوغیرایرانی طلاب کی شرکت کے ساتھ مشھد مقدس میں اجراء کیا جائے گا ۔
انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اعتکاف میں بیٹھنے والوں میں سے 300 غیرایرانی طلاب شهر قم کے ہوں گے کہا : یہ طلاب مشھد مقدس میں دس روز تک تعلیمی وتریبتی سرگرمیوں سے استفادہ کریں گے ۔
حجت الاسلام پژمان نے مزید کہا : اس منصوبے کے پروگراموں میں سے جن باتوں کی جانب اشارہ کیا جاسکتا ہے وہ حلقه معرفت کا انعقاد ، تفسیری مباحث پر گفتگو ، موجودہ دنیامیں طلاب کے اثرات اور اعتکاف کی ضرورتیں واس کی مشکلات کچھ پروگرام ہیں جن کی جانب اشارہ کیاجاسکتا ہے ۔
انہوں نے بیان کرتے ہوئے کہ سیاسی مطالب پہ گفتگو اور دنیا ے اسلام کی موجودہ ضرورت اور اسی طرح قدس کے حوالے سے مطالب اس پروگرام کا دوسرا حصہ ہے کہا : اس پروگرام میں ابتداءمیں سات دنوں تک غیر ایرانی طلاب موجود رہیں گے اور بقیہ طلاب اعتکاف میں جو مسجد گوھر شاد مشھد مقدس میں منعقد کیا جائے گا شریک ہوں گے ۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے