رامین:
رسا نیوزایجنسی – وزارت ثقافت وھدایت اسلامی کے پریس سکریٹری نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ صحافیوں کو ظهور منجی بشریت کا زمینہ ساز ہونا چاھئے کہا : میڈیا کی خبریں ورپورٹیں بلند اھداف کی تکمیل غرض سے نشر ہونی چاھئے ۔

رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ، وزارت ثقافت وھدایت اسلامی کے پریس سکریٹری ، محمد علی رامین نے گذشتہ شب یوم صحافی کی مناسب سے منعقدہ پروگرام میں بیان کرتے ہوئے کہ میڈیا مسلمانوں کو حقیقت سے اشنا کرنےاوردنیا کے کانوں تک حقیقت پہونچانے اورھر معاشرے میں عدالت کے نفاذ کے لئے ہونا چاھئے کہا : مگر یہ میڈیا غیر مسلم کے لئے غلط استعمال کا ایک وسیلہ ہے ۔
انہوں نے دنیا میں میڈیا کی اھمیت اور ضرورت پر اشارہ کرتے ہوئے کہا : میڈیا ایرانی مسلم کے لئے منفرد ہے کیوں کہ ایرانی مسلمان میڈیا کے ذریعہ جھوٹ نہی بولتے اور قوموں کی ثقافت ومعاشرے کو خراب نہی کرنا چاھتے ۔
وزارت ثقافت وھدایت اسلامی کے پریس سکریٹری نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ایرانی مسلمان میڈیا کے ذریعہ کسی پر تہمت نہی لگاتے اور ظلم وزیادتی نہی کرتے کہا : مسلمانوں کو میڈیا حقیقت کو پہچاننے کے لئے اورمعاشرے میں انصاف پھیلانے کی غرض سے استعمال کرنا چاھئے ۔
رامین نے یہ کہتے ہوئے کہ صحافیوں کی تمام دنیا پہ نگاہ عالمی نگاہ ہونی چاھئے کہا : صحافی اپنے قلم وگفتگو میں دقت سے کام لیں اور اپنے قلم سے لکھے گئے مطالب کے سلسلے میں ذمہ داری کا احساس کریں ۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے