22 August 2010 - 19:34
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 1724
فونت
فلسطین فاوٴنڈیشن :
رسا نیوزایجنسی - فلسطین فاوٴنڈیشن کے سربراہوں نے اعلان کیا کہ بین الاقوامی فلسطین کانفرنس بدھ کو فاران کلب میں ہوگی
فلسطين فاؤنڈيشن پاکستان

رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین فاوٴنڈیشن پاکستان کے مرکزی رہنم علامہ قاضی احمد نورانی، صابرکربلائی، محمد خان آفریدی، عاصم قیصرانی ،خلیل ستی ، عبید نورانی، عبدالباسط ،اصفر کمال ، عالمگیر خان و دیگر نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا : کراچی میں بین الاقوامی فلسطین کانفرنس بدھ 25 اگست کو فاران انٹرنیشنل کلب میں ہوگی ۔

انہوں نے کہا : اس کانفرنس میں اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے مرکزی رہنما ڈاکٹر اسامہ حمدان لبنان سے ٹیلی فونک اور ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خصوصی خطاب کریں گے اور پاکستان کی مذہبی و سیاسی جماعتوں کے مرکزی رہنما میاں رضا ربانی، مشاہد حسین سید، لیاقت بلوچ، غوث علی شاہ، راجہ ظفر الحق، بابر اعوان، عبدالرشید ترابی، ابوالخیر زبیر ، طلال اکبر بگٹی، علامہ عباس کمیلی، حاجی لشکری رئیسانی، کمانڈرخدائداد خدائی نور، ارباب ہاشم، یوسف شاہوانی، امان اللہ شادی زئی، علامہ مقصود ڈومکی اور منصور جعفر بھی اس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا : اس کانفرنس میں 22 تا 23 رمضان المبارک کو ایم اے جناح روڈ پر تصویری نمائش کا اہتمام کیا جائے گا اور 22 رمضان المبارک کو کراچی پریس کلب کے باہر مظاہرہ بھی کیاجائیگا۔
تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬