21 September 2010 - 15:51
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 1846
فونت
آیت الله قبلان :
رسا نیوزایجنسی - آیت الله قبلان نے لبنانی عوام کو عقل وخرد ، اپسی اختلافات سے دور رہنے، ایک دوسرے پر الزام تراشی سے پرھیز کرنے اورلبنان کے تحفظ کے لئے اتحاد ویکجہتی ، اخوت وبرادری کی تاکید کرتے ہوئے تاکید کرتے ہوئے کہا : ھمارا واحد دشمن اسرائیل ہے اور ھمیں اس کے مقابل متحد رہنا چاھئے ۔
آيت الله قبلان

رسا نیوزایجنسی کے رپورٹ کے مطابق ، مجلس اعلاء اسلامی لبنان کے سربراہ نے گذشتہ روز لبنان کو اخوت وبرادری کا ملک ، قومی اتحاد ویکجہتی اور ھر تعصب وفرقہ گرائی سے عاری بتاتے ہوئے کہا : لبنانی افراد ایک دوسرے کی توھین کرنے سے پرھیز کریں ، ایک دوسرے کی پشت پناہی کرتے ہوئے اپنی سرزمین کا تحفظ کریں ۔

مجلس اعلاء اسلامی لبنان کے سربراہ نے مزید کہا : یہ اختلافات لبنان کی ترقی کے راستے میں روڑا ہے جو اس کی انحطاط کا باعث ہوگا ۔

انہوں نے اسرائیل کو لبنان کا حقیقی دشمن بتاتے ہوئے کہا : فقط غاصب اسرائیل ھمارا دشمن ہے اور ھمیں اس کے مقابل اتحاد ویکجہتی کے ساتھ استقامت کرنی چاھئے ، ملت ، فوج ، مزاحمتی تحریکیں سبھی ایک پیلٹ فارم پر اکٹھا ہوکر اس دین وانسانیت کے دشمن سے مقابلہ میں اتریں اور اس کے بدترین نقشے کو نقش بر اب کردیں ۔

آیت الله قبلان نے مزید تاکید کی : لبنان اج بھی اسرائیل سے خطرے میں لبنانی حضرات اتحاد ویکجہتی کے ساتھ ملک کی حفاظت کریں ۔
تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬