02 January 2011 - 14:11
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 2243
فونت
پورا پاکستان :
رسا نيوزايجنسي - پچيس محرم الحرام يوم شہادت فرزند پيغمبر اکرم صلي اللہ عليہ والہ وسلم امام زين العابدين (ع) پہ پورے پاکستان ميں سوگ منايا گيا ?
امام سجاد

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں ميں يوم شہادت فرزند پيغمبر اکرم صلي اللہ عليہ والہ وسلم حضرت امام زين العابدين عليہ السلام کي مناسبت سے مجالس عزاء کا انعقاد کيا گيا اورماتمي جلوس شبيہ علم و تابوت بيمار کربلا (ع) برآمد کرکےاھل بيت رسول کے عقيدت مندوں نے پيغمبر اعظم ،امير المومنين حضرت علي ابن ابي طالب ،جناب سيدہ فاطم? الزہرا عليھم السلام اورامام زمان عج فرجہ کو پرسہ پيش کيا ?

قابل ذکر ہے کہ پچيس محرم الحرام سيد الساجدين حضرت امام زين العابدين علي بن الحسين عليہ السلام کا يوم شہادت ہے ، حضرت امام زين العابدين عليہ السلام نے کربلاکے پيغام کو دنيا تک پہنچايا اوروہ ابدي کارنامہ انجام ديا جس سے امام حسين عليہ السلام کا مشن پايہ تکميل کو پہنچا? سن 61 ھجري ميں کربلا کےخونيں معرکہ ميں امام زين العابدين عليہ السلام بہ نفس نفيس موجود تھے اور کربلا کي تحريک کو 35 سال تک اپنےکندھوں پر اٹھائے رکھا اور اسلام کےالہي پيغامات کي سخت ترين مراحل ميں حفاظت و پاسباني کا فريضہ انجام ديا?

امام زين العابدين عليہ السلام کي امامت کا 35 سالہ دور نہايت ہي گھٹن اور اذيت کا دوررہا ہےاس دورميں يزيد شقي کے بعد حکومت مروان اور آل مروان کے ہاتھوں ميں منتقل ہوگئي، حجاج ابن يوسف کے ہاتھوں آپ کے بےشمار دوستوں اور چاہنے والوں کوشہيد کياگيا ، يکے بعد ديگرے خلفائے بني اميہ کے چھ حکمراں بر سر اقتدار اہل ابھي سياست نے مذہب کو لوگوں کي زندگي سے دورکر دينے کي کوشش کي ، ايسے ميں امام سجاد عليہ السلام نے اپني بيداري کےلئے دعااور اشک کو اسلام وقرآن کي حفاظت و پاسباني کاوسيلہ قرارديا اور دعا سے قلوب اور اشک سے آنکھوں کو تسخير کيا ، صحيف? سجاديہ دعاؤں کا شاہکار اور"عزاداري امام حسين" آپ کے اشکوں کي يادگار ہے ?

علمائے اسلام کامتفقہ فيصلہ ہے کہ دنيا کي سب سے عظيم کتاب ، کلام اللّہ يعني ‍ قرآن مجيد اور لسان اللّہ کي تخليق ، نہج البلاغہ کے بعد، صحيف? سجاديہ الہي حقائق و معارف کا سب سے زيادہ قيمتي خزانہ ہے اسي لئے بعض اسلامي دانشوروں نے اس کو اخت القرآن ، انجيل اہلبيت عليہم السلام اور زبور آل محمد صلي اللّہ عليہ و آلہ وسلم کا لقب عطا کيا ہے ?
تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬