13 January 2011 - 18:31
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 2288
فونت
رسا نيوزايجنسي - دھلي حضرت نظام الدين جنگ پورہ ميں ايک قديم مسجد جو وقف بورڈ کا سرمايہ تھي ڈي ڈي اے نے پوليس فورس کي مدد سے منھدم کرديا ?
دھلي حضرت نظام الدين ميں ايک قديم مسجد کو منھدم کرديا گيا

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، دھلي حضرت نظام الدين جنگ پورہ ميں ايک قديم مسجد جو وقف بورڈ کا سرمايہ تھي ڈي ڈي اے کے بولڈوزرس نے پوليس فورس کي مدد سے منھدم کرديا ?

مقامي لوگوں کے بيان کے مطابق فجر کي نماز کے وقت پوليس نے فورس لگاکر مسجد کو منھدم کرديا جس سے علاقے کے مسلمانوں ميں غم وغصے کي لہر دوڑ گئي اور بھيڑ نے حضرت نظام الدين شاہ راہ کو بند کرديا اور تھانہ حضرت نظام الدين کا گھراو کيا اور حکومت وقت کے خلاف جم کر نارے بازي کي ?

اس حادثہ کي اطلاع پاکر دھلي کے امام جمعہ امام بخاري اور ديگر سياسي ومذھبي شخصيتوں نے واقعے پر پہنچ کر زمين بوس مسجد کا معاينہ کيا?

شاھي امام بخاري نے خطاب ميں کانگريس حکومت کو تنقيد کا نشانہ بناتے ہوئے کہا : کانگريس حکومت نے جو ساٹھ سال مسلمانوں کے ساتھ ناانصافياں کي ہيں ناقابل فراموش ہيں ?

انہوں نے اخر ميں کہا : اگر جمعہ تک اس مسجد کا معاملہ حل نہ کيا گيا اور اس مسجد کو دوبار مسلمانوں کے حوالے نہ کيا گيا تو شاھي مسجد کے بجائے جنگ پورہ کي مسجد ہي ميں نماز ادا کريں گے اوراگر اس دوران حالات خراب ہوئے تو اس کي حکومت اور انتظاميہ ذمہ دار ہوگي ?
تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬