20 January 2011 - 13:55
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 2316
فونت
حجت الاسلام محمد امين شہيدي :
رسا نيوزايجنسي - حجت الاسلام محمد امين شہيدي نے فرعي اختلافات کوچھوڑکرمسلمانوں کے اپسي اتحاد کو بحرانوں سے نجات کا واحد راستہ بيان کيا ?
حجت الاسلام محمد امين شہيدي

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، مجلس وحدت مسلمين پاکستان کے مرکزي ڈپٹي جنرل سيکرٹري حجت الاسلام محمد امين شہيدي نے پاکستان کے سرحدي علاقہ جات کي ناگفتہ بہ صورت حال، بڑھتي ہوئي دہشت گردي، اور سياسي جماعتوں کے مابين ہونے والي رسہ کشي کو پاکستان کي معاشي و اقتصادي بحرانوں کي بنياد بيان کيا ?

انہوں نے اس بحران سے نکلنے کا واحد راستہ مذہبي اور سياسي راہنماوں ميں افہام و تفہيم کا جذبہ پيدا کرنا بيان کيا اور کہا : تمام افراد فرعي اختلافات بھلا کر ايک پليٹ فارم پر کھڑے ہوں اور اپني اجتماعي توانائيوں کو ملک و قوم کے مفادات کے تحفظ کے لئے بروئے کار لائيں?

مجلس وحدت مسلمين پاکستان رکن محمد امين شہيدي نے ايم ڈبليو ايم کے مرکزي دفتر ميں صحافيوں سے ملاقات ميں سياسي ايشوز کي بجائے فکري اور نظرياتي بنيادوں پر کام کر نے کو لازمي بتاتے ہوئے کہا : ملک ميں ايک پاکيزہ معاشرے کا قيام ہمارا پہلا ہدف ہے ?

انہوں نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ اس وقت پاکستان نازک ترين دور سے گذر رہا ہے ليکن سياسي اکابرين صرف اقتدار تک رسائي کو اپنا ہدف سمجھتے ہيں کہا : ماضي کي تاريخ گواہ ہے کہ سياستدانوں نے اقتدار کي خاطر ملک کو تقسيم کرنے سے گريز نہيں کيا موجودہ دہشت گردي اور دہشت گردوں کے خلاف شروع کي جانے والي جنگ پاکستان کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہيں ?
تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬