23 January 2011 - 17:47
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 2326
فونت
نجف اشرف کے امام جمعه :
رسا نيوزايجنسي - نجف اشرف کے امام جمعه نے علاقے کے بعض ممالک ميں ظالم حکومت اور ظالم نظام پائے جانے کي جانب اشارہ کرتے ہوئے تاکيد کي تيونس جيسا عوامي انقلاب علاقہ کے بعض ممالک ميں انے کي اميد ہے?
حجت الاسلام قبانچي

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، نجف اشرف کے امام جمعه ، حجت الاسلام سيد صدرالدين قبانچي نے نماز جمعہ کے خطبے ميں جو حسينيه فاطميه کبري نجف اشرف ميں منعقد ہوا تيونس کے صدر جمھوريہ کے فرار کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : تيونس کا عوامي انقلاب اور وہاں صدر جمھوريہ زين العابدين بي علي کا فرار ہونا اسے صدام حسين کي عاقبت سے ھمکنار کرے گا ?

انہوں نے مزيد کہا : تيونس کي عوام نے واضح کرديا کہ دنيا کے لوگ اب ظلم سے تھک چکے ہيں اور علاقے کے بعض ممالک جن کي حکومتيں ظلم وزيادتي کي بنيادوں پراستوار ہيں ان ميں بھي اسي کے مشابہ انقلاب انے کي پوري پوري اميد ہے ?

حجت الاسلام قبانچي نے علاقے کے حکام کي عراق ميں تشريف اوري پر خوش امديد کہتے ہوئے کہا : عرب ليگ کے جنرل سيکرٹري عمرو موسي ، کويت کے وزير اعظم ، شيخ ناصر الاحمد اور سوريہ کے وزير اعظم محمد ناجي العطري کے سفر عراق نے ثابت کرديا کہ علاقے کے ممالک نئے حکومتي نظام کو ماننے کے لئے تيار ہيں اور عراق اپنے حقيقي مقام تک پہونچنے کي راہ ميں گامزن ہے ?
تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬