29 January 2011 - 15:57
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 2351
فونت
کراچي پاکستان ميں :
رسا نيوزاايجنسي - خراسان روڈ کراچي پاکستان ميں عاشورا،اربعين ، يوم علي اور القدس ريلي کے شھداء سے تجديد عھد کرنے کي غرض سے عظمت شہداء وبيداري امت کانفرنس کا انعقاد اج ہوگا ?
کانفرنس


رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، مجلس وحدت مسلمين پاکستان کے مرکزي ترجمان علامہ حسن ظفر نقوي اور تنظيم کے کراچي ڈويژن کے سيکرٹري جنرل محمد مہدي نے اپنے ايک مشترکہ بيان ميں 29 جنوري کو خراسان روڈ کراچي پاکستان ميں عظمت شہداء وبيداري امت کانفرنس کے انعقاد کي اطلاع دي ?

انہوں نے پاکستان کے شيعوں سے اس کانفرنس ميں شرکت کي درخواست کرتے ہوئے کہا : سبھي عالمي استعمار امريکا اور اسرائيل کے خلاف بلند کي جانے والي صدائے احتجاج ميں شريک ہوں ?

مجلس وحدت مسلمين پاکستان کے مرکزي رہنماؤں نے تاکيد کي : 29جنوري کو منعقد ہونے والي ''عظمت شہداء کانفرنس و بيداري امت کانفرنس '' امت ميں بيداري اور تحرک کے لئے ايک اہم سنگ ميل ثابت ہو گي اور مملکت پاکستان ميں امريکي و صہيوني ہتھکنڈوں کے لئے درس عبرت ثابت ہو گي?

انہوں نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ امت مسلمہ کي بيداري عرب ممالک سميت دنيا بھر ميں تيزي سے جاري ہے کہا : دنياے سامراجيت خصوصا امريکا اور اسرائيل کے لئے اب وہ وقت اچکا ہے کہ فعالتيوں پر اظھار ندامت کريں ?

اخر ميں مجلس وحدت مسلمين پاکستان کے قائدين نے اپنے بيان ميں حکومت پاکستان سے مطالبہ کيا : سانحہ عاشور ، اربعين امام حسين عليہ السلام اوريوم علي عليہ السلام کے موقع پر لاہور ميں شہيد ہونے والے عزادران امام مظلوم اور يوم قدس کے جلوس کوئٹہ ميں ہونے والي صہيوني دہشت گردي کے نتيجہ ميں بے گناہوں کي شہادت ميں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے پاکستاني عوام کے سامنے لايا جائے?

واضح رہے کہ اس کانفرنس ميں مجلس وحدت مسلمين پاکستان کے مرکزي سيکرٹري جنرل علامہ ناصر عباس جعفري،جعفريہ الائنس پاکستان کے سربراہ سينيٹر علامہ عباس کميلي،شيعہ ايکشن کميٹي کے رہنما مولانا مرزا يوسف حسين اور شيعہ علماء کونسل کے رہنما مولانا ناظر عباس تقوي کے علاوہ ديگر رہنما شريک ہوں گے ?

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬