03 February 2011 - 17:16
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 2371
فونت
سخت ترين سيکورٹي کے بيچ :
رسا نيوزايجنسي - پاکستان کے عالمي شہرت يافتہ علمي مرکز جامعہ کراچي پاکستان ميں سخت ترين سيکورٹي کے بيچ عظيم الشان يوم امام حسين عليہ السلام کا منعقد کيا گيا?
اجتماع


رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، اماميہ اسٹوڈنٹس آرگنائزيشن پاکستان کراچي ڈويژن جامعہ کراچي يونٹ کے زير اہتمام جامعہ کراچي پاکستان ميں منگل کے روز شہدائے کربلا اور جانثاران امام حسين عليہ السلام کي ياد ميں ايک عظيم الشان يوم حسين عليہ السلام کا انعقاد کيا گيا جس ميں مجلس وحدت مسلمين پاکستان کے مرکزي رہنما علامہ امين شہيدي،مولانا احمد اقبال،ڈاکٹر عبد الرشيد سميت آئي ايس او پاکستان کے مرکزي صدر رحمان شاہ نے شرکت کي ?

شيخ الجامعہ پروفيسر ڈاکٹر پيرزادہ قاسم رضا صديقي کي صدارت ميں منعقدہ اس اجتماع ميں قيام امام حسين عليہ السلام کے اسباب وعلل کي پر نظر ڈالي گئي ?

يہ پروگرام موجود ميں ہزاروں طلباء وطالبات نے نوحہ خواني، نعت خواني اور تقارير ميں حصہ ليا?

قابل ذکر ہے کہ جامعہ کراچي ميں منعقدہ اس پروگرام ميں ديگر طلبہ تنظيموں بشمنول آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزيشن،پيپلز اسٹوڈنٹس فيڈريشن اور پنجابي اسٹوڈنٹس فيڈريشن کے اراکين نے سبيلوں کا اہتمام کيا ?

واضح رہے کہ کچھ دن قبل جامعہ کراچي ميں کالعدم دہشت گرد تنظيم ، ناصبي اور پنجابي طالبان دہشت گردوں کے ہاتھوں ايک بم دھماکے انجام پايا جس ميں متعدد شيعہ طلباء شديد ذخمي ہوئے تھے?
تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬