06 February 2011 - 15:05
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 2380
فونت
راولپنڈي پاکستان :
رسا نيوزايجنسي - راولپنڈي پاکستان ميں ماتمي جلوس پرايک بار پھرکالعدم سپاہ صحابہ نے دھشت گردانہ حملہ کيا ?
جلوس


رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، صدر تھانہ راولپنڈي کے بيروني کے علاقے گرجا روڈ چک جلال دين ميں شہادت امام رضا عليہ السلام کے سلسلے سے نکالے گئے جلوس عزاء پر کالعدم سپاہ صحابہ نے دھشت گردانہ حملہ کيا ?

اس رپورٹ کے مطابق ، مدرسہ امير معاويہ سے جلوس عزاء کے گزرتے ہي سيکڑوں کالعدم تنظيم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے حملہ کرديا جس کے نتيجے ميں 35 سے زائد عزادارن زخمي ہوگئے?

کچھ دير بعد ديگر علاقوں سے عزاداران موقع پر پہنچے اور ڈھوک سيداں سے ليکر راولپنڈي اسٹيشن تک احتجاجي مظاہرہ کيا اور نعرے بازي کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کيا کہ وہ ان عناصر کيخلاف بغير کسي خوف کے کارروائي کرے تاکہ ملک کے امن کو تباہ ہونے بچايا جاسکے?

انہوں نے مزيد کہا : اگر يہ سلسلہ اسي طرح چلتا رہا اور پوليس اور انتظاميہ تماشائي بني رہي تو پھر ملک ميں امن قائم رکھنا محال ہو جائے گا?

انہوں نے کہتے ہوئے کہ عزاداروں کا مزيد امتحان نہ ليا جائے ہم نے ملک کو بنايا تھا اور ہم ہي اس کو بچائيں گے مگر ہماري وطن دوستي کو کمزوري ہرگز نہ سمجھا جائے تاکيد کي : ان عناصر کي سرکوبي کا ابھي وقت ہے ورنہ وہ وقت دور نہيں جب يہ لوگ ملک ميں منہ چھپاتے پھريں گے?

قابل ذکر ہے کہ راولپنڈي پوليس کو اس حادثہ کي اطلاع ملنے پر ڈي ايس پي راولپنڈي مہر نذير بھاري نفري ليکر جاي حادثہ پر پہنچے مگر کالعدم تنظيم سپاہ صحابہ کے دہشتگروں نے انہيں بھي مکے مار مار کر موت کي نيند سلا ديا جنھيں فوري طور پر سي ايم ايچ ہسپتال منتقل کيا گيا تاہم ڈاکٹروں نے ان کي موت کي تصديق کر دي مگرپوليس نے خوف کي بنياد پرڈي ايس پي کي موت کو دل کا دورہ قرار ديا ہے?

ياد رہے کہ چہلم امام حسين عليہ اسلام کے موقع پر بھي ڈھيري حسن آباد کے علاقے ميں مسجد ابوبکر سے جلوس پر دھاوا بولا گيا تھا جس کے نتيجے ميں چاليس کے قريب عزادار زخمي ہو گئے تھے?
تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬