06 February 2011 - 16:44
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 2383
فونت
فلسطين فاؤنڈيشن پاکستان:
رسا نيوزايجنسي - فلسطين فاؤنڈيشن پاکستان کے مرکزي رہنماؤں نے اج سے سالانہ ملک گير آزادي?محصورين غزہ کنونشن کو شہر کراچي ميں منعقد ہونے کي خبر دي ?
آزادي? محصورين غزہ کنونشن اج سے

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کي مطابق ، فلسطين فاؤنڈيشن پاکستان کے تحت ”آزادئ محصورين غزہ” کے عنوان سے سالانہ ملک گير کنونشن 6 فروري 2011 کو پاکستان کے شہر کراچي ميں منعقد ہوگا جس ميں مرکزي و ذيلي سرپرست کميٹيوں سميت ورکنگ کميٹيوں کے ارکين اور طلباء تنظيموں کے نمائندے شرکت کريں گے?

اس رپورٹ کے مطابق ، فلسطين فاؤنڈيشن پاکستان ، مسلم اسٹوڈنٹس فيڈريشن پاکستان ، پختون اسٹوڈنٹس فيڈريشن پاکستان ، انصاف اسٹوڈنٹس فيڈريشن پاکستان ، انجمن طلبہ اسلام پاکستان، اسلامي جمعيت طلبہ پاکستان اوراماميہ اسٹوڈنٹس آرگنائزيشن پاکستان نے اپنے مشترکہ بيانيہ ميں اس کنويشن کے انعقاد کي خبر دي ?

مرکزي ورکنگ کميٹي کا اجلاس انجمن طلبہ اسلام کراچي کے مرکزي دفتر ميں فلسطين فاؤنڈيشن پاکستان کے مرکزي ترجمان صابر کربلائي ،علي احمر اور کلب جواد کے علاوہ طلباء رہنماؤں ميں جنرل سيکرٹري پي ايس ايف شبير خان ، رکن شوري? آئي جے ٹي عبد اللہ شجاعت ، اے ٹي آئي عامر شيخ نائب ناظم ، مرکزي رہنما پختون ايس ايف بختاور شاہ ، صدر آئي ايس ايف عالمگير خان ، آئي ايس او اصفر کمال اور خليل ستي ايم ايس ايف نواز کے علاوہ ديگران کي موجودگي ميں منعقد ہوا ?

اس اجلاس ميں فلسطيني عوام کي ہر ممکنہ اخلاقي و سياسي حمايت جاري رکھے جانے کا فيصلہ کرتے ہوئے پاکستاني عوام کے درميان فلسطيني عوام سے آگہي اور بيداري کے حوالے سے خصوصي مہم چلا ئي جانے کي فيصلہ کيا گيااور اس حوالے سے نشر واشاعت کے اھتمام کا بھي اعلان کيا گيا ?

واضح رہے کہ اس اجلاس ميں فلسطين فاؤنڈيشن پاکستان کے سالانہ پروگرام بھي مرتب کئے گئے جس کو سالانہ کنونشن ميں ملک بھر کي سر پرست کميٹيوں اور ورکنگ کميٹيوں کے اراکين سے منظوري کے بعد حتمي شکل دے دي جائے گي?
تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬