آيت الله مکارم شيرازي:
رسا نيوزايجنسي - حضرت آيت الله مکارم شيرازي نے ? ربيع الاول آغاز امامت حضرت صاحب الزمان کي مناسبت سے مبارک باد ديتے ہوئے کہا : انشاءالله ھم سبھي کو اپ کي زيارت نصيب ہو، اپ کے زير سايہ زندگي گزاريں اوراپکي عنايتيں اوردعائيں ھم سبھي کے شامل حال ہو?
رسا نيوزايجنسي کے رپورٹر کي رپورٹ کے مطابق ، حضرت آيت الله ناصر مکارم شيرازي نے اج صبح اپنے درس خارج فقه کے اغاز ميں سالروز آغاز امامت حضرت صاحب العصر و الزمان پر مبارک باد ديتے ہوئے کہا : انشاءالله ھم سبھي کو اپ کي زيارت نصيب ہو، اپ کے زير سايہ زندگي گزاريں اوراپکي عنايتيں اوردعائيں ھم سبھي کے شامل حال ہو?
انہوں نے مصر کے حوادث کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : نسيم ازادي خاورميانہ ميں چل رہي ہے اور اسلامي ممالک ايک بعد دوسرے سامراجيت وامريت کے پنجے سے رہائي حاصل کررہے ہيں ?
حوزہ علميہ قم ميں درس خارج فقہ کے اس استاد نے کہا : سامراجي دنيا نے خاورميانہ کو اپنے قبضے ميں رکھنے کے لئے مختلف قسم کے پروگرام بنائے مگر اسلامي ممالک ايک بعد دوسرے اس کے پنجے سے چھٹکارا پارہے ہيں ?
حضرت آيت الله مکارم شيرازي نے مغربي دنيا کي سازشوں سے مصر کي مسلم ابادي کو خبر دار کرتے ہوئے کہا : اميد ہے کہ مصر کي عوام بيدار رہے گي اور مغربي دنيا کے دھوکے ميں نہي ائے گي اسي راستے پر چل کر مقصد تک پہونچے گے اور علاقے ميں اسلام ومسلمانوں کي عظمت واقتدار کو اشکار کريں گے ?
انہوں نے مصراور ديگر ممالک کے عوامي انقلاب کے نتائج کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا : اس انقلاب کا فائدہ يہ ہے خاورميانہ اسلام دشمن عناصر اورسامراجيت کے پنجے سے نکل جائے گا اور اسلامي ممالک اپس ميں متحد ہوکرمجبور کريں گے کہ دنيا کسي ايک سوپرپاور طاقت کے ہاتھوں ادارہ نہ ہو?
حضرت آيت الله مکارم شيرازي نے ديگر اسلامي جو مغربي دنيا کے پنجے ميں جکڑے ہوئے ہيں کو خطاب کرتے ہوئے کہا : وہ بھي اس راہ پر چل کر اپني سر زمين کو سامراجي دنيا کے قبضے سے چھوڑائيں اورانشاء اللہ اسلام کا متقبل روشن ودرخشان ہوگا?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے