مدرسين کونسل حوزہ علميہ قم کے رکن :
رسا نيوزايجنسي – خبرگان کونسل کے رکن نے کہا : دنيا اسلام کا اتحاد اسلام اوراسلامي معاشرے کے استحاکم سبب ہے اور اس لحاظ سے اتحاد کا تحفظ اور اسلامي اتحاد پہ توجہ ضروري ہے ?
مدرسين کونسل حوزہ علميہ قم کے رکن آيت الله عباس کعبي نے ھفتہ وحدت کي مناسبت سے سفر کرنے والے مبلغين کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا : ولايت فقيہ امت اسلاميہ کي رھبري اوررياست ہے اوراس سلسلے شيعہ وسني دونوں ايک ہيں ?
انہوں نے مزيد کہا : ولايت فقيہ کے حوالے سے اھل سنت عقائد ميں يہ بات واضح ہے کہ اھل سنت معتقد ہيں کہ " حاکم اسلامي ضرور فقيہ عادل ہواور اس کي بيعت کي جائے اور اس کي عدالت پہ اهل حل و عقد گواہ ہوں ?
آيت الله کعبي نے مزيد کہا : کچھ لوگ يہ کہتے ہيں حاکم اسلامي کميٹي ، اهل حل و عقد ،عوام کي بيعت کے ذريعہ منتخب ہو اورسابق حاکم کے توسط منصوب کيا جائے اوراگر ظالم بھي حاکم بن جائے تو وہ قانوني ہے جب کہ يہ بات صحيح نہي ہے ?
انہوں نے علاقے کي موجودہ تبديليوں کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : علاقے ميں انقلابي تحريکيں اٹھنے لگي ہيں جس کا سرچشمہ فقہ اھلبيت عليھم السلام ہے ، فقہ اھل بيت ميں ظلم کے خلاف قيام اورظالم حکومت کو گرانے کي ٹکنيک کا تذکرہ کيا گيا ہے ?
انہوں نے مصر کے انقلاب کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا : امريکا اور اسرائيل وحشت زدہ ہيں کہ ايران ، سوريہ لبنان اورترکي کي طرح مصر ميں اسلامي تحريک کامياب ہوجائے اس لئے وہ مصر کے ا نقلاب کو ليبرل ڈموکراسي کي جانب موڑنا چاھتے ہيں ?
مدرسين کونسل حوزہ علميہ قم کے رکن نے کہا : دنيا اسلام کا اتحاد اسلام اوراسلامي معاشرے کے استحاکم سبب ہے اور اس لحاظ سے اتحاد کا تحفظ اور اسلامي اتحاد پہ توجہ ضروري ہے ?
آيت الله کعبي نے دنيا اسلام کے اتحاد کو اسلام اوراسلامي معاشرے کي ضرورت بيان کرتے ہوئے کہا : اسي لئے اپ امام خميني (رہ) اور رھبر معظم انقلاب اسلامي کے بيان ميں ھرگز اختلافي نہي پائيں گے ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے