
رسا نیوز ایجنسی کے خبر نگار کے رپورٹ کے مطابق ، ادارہ اصلاح لکھنؤ ھندوستان نے جناب مولانا مقبول احمد صاحب قبلہ نوگانوی سویڈن کی تصنیف کی ہوئی کتاب ام المومنین جناب ماریہ قبطیہ سلام اللہ علیہا کی شاعت کی ہے ۔
اسم کتاب {ام المومنین جناب ماریہ قبطیہ سلام اللہ علیہا}
تصنیف :عالی جناب مولانا مقبول احمد صاحب قبلہ نوگانوی سویڈن
ناشر : ادارہ اصلاح لکھنؤ ھندوستان
امہات المومنین ازواج النبی صلی اللہ علیہ و الہ و سلم با قاعدہ دو خیموں میں بٹی ہویٔ تھیں ایک وہ گروہ تھا جو نبی(ص) کی ہر بات پر اپنی زبان پر آمنّا و صدّقنا کا ورد رکھتا تھا اور ایک وہ گروہ تھا جو اپنی زبان کو نبی (ص) سے شکایات و شکوہ سے پاک نہیں رکھ پاتا تھا ، ام المومنین ماریہ قبطیہ کا شمار اول الذکر گروہ میں ہوتا تھا کیاپاک و پاکیزہ کردار اور کیا مثالی شخصیت آپ کی تھی ۔
جناب مولانا مقبول احمد صاحب نے مختصر الفاظ میں ان کی سوانح عمری پیش کر کے تاریخ اسلام اور اسلامی شخصیتوں سے نابلد افراد پر احسان کیا ہے مصوف کی قلمی کا وشیں یقینا لایق استفادہ ہیں ۔