26 March 2011 - 17:57
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 2578
فونت
مولانا حسين مسعودي:
رسا نيوزايجنسي - جعفريہ الائنس پاکستان کے مرکزي نائب صدر مولانا حسين مسعودي نے ٹيري جونزکي طرف سے قران کريم کي اھانت کے سبب امريکہ گورمنٹ سے سزا کا مطالبہ کيا ?
امريکہ ٹيري جونزکو واقعي سزا دے

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، ھيئت آئمہ مساجد اماميہ پاکستان کے صدر اور جعفريہ الائنس پاکستان کے مرکزي سنيئر نائب صدر حجتہ الاسلام مولانا محمد حسين مسعودي نے امريکن پادري ٹيري جونز کي جانب سے قرآن مجيد کي بے حرمتي کو شيطاني فعل قرار ديتے ہوئے تاکيد کي : اقوام متحدہ ، ويٹيکن سميت تمام مذہبي ادارے اوراقوام عالم اس قبيح عمل کے خلاف رد عمل کا اظھار کريں ?

مولانا محمد حسين مسعودي نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ دنيا کے تمام مذاہب الہامي کتب اور ديگر مذاہب کي برگزيدہ ہستيوں کا احترام کرتے ہيں کہا : چند گمراہ اور شيطاني اذھان کے مالک افراد اپنے ذاتي بغض و تعصب کے سبب اس طرح کي گھناوني حرکتيں کرتے ہيں ?

انہوں نے اس طرح کي حرکتوں کا مقصد معصوم اذھان کو تخريبي افرا تفري کي جانب مائل کرنا بتاتے ہوئے کہا : اس امر کي ضرورت ہے کہ دنيا بھر ميں شيطينت کي فروغ ميں سرگرم عمل افراد اور گروہوں کا بلا تفريق مذہب و قوم ماخذہ کيا جائے اور ان کي حوصلہ شکني کے لئے سخت ترين اقدامات کئے جائيں ?

انہوں نے عالم اسلام خصوصا پاکستاني قوم سے ٹيري جونز اور اس کے تمام حواريوں کي اس شيطاني حرکت کے خلاف شديد احتجاج کرنے کي اپيل کرتے ہوئے کہا : اس گستاخ کو واقعي سزا دينے کي غرض سے امريکن حکومت پر دباو ڈاليں ?

انہوں نے اس بات کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اس واقعہ سے پاکستان ميں آباد عيسائيوں کو کوئي گزند نہيں پہونچنا چاھئے کہا : ٹيري جونز کا يہ قبيح عمل اس کے ذاتي شيطاني منصوبے کا حصہ ہے اور ملت مسلمہ کے ساتھ ساتھ مسيحي برادري بھي اس گھناونے فعل پر غم وغصے کا شکار ہے?

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬