29 March 2011 - 19:28
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 2588
فونت
کراچي پاکستان ميں :
رسا نيوزايجنسي - اماميہ اسٹوڈنٹس آرگنائزيشن پاکستان شعبہ? طالبات کراچي کے تحت قرآن پاک کي بے حرمتي اوربحرين ميں نسل کشي کے خلاف آئي ايس او طالبات نے احتجاج کيا ?
احتجاج

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، اماميہ اسٹوڈنٹس آرگنائزيشن پاکستان شعبہ? طالبات کراچي نے کراچي پريس کلب کے باہر امريکہ ميں قرآن پاک کي بے حرمتي اورمشرق وسطي? اور افريقي ممالک ميں رياستي دہشتگردي کے خلاف احتجاجي مظاہرہ کيا ?

خواتين کے اس احتجاجي مظاہرے سے کراچي ڈويژن کي صدر خواہر عصمت زيدي ،خانم مہ جبين نقوي اور خانم زہرہ نجفي نے خطاب ميں مشرق وسطي? اور افريقي ممالک ميں چلنے والي اسلامي بيداري کي تحريکوں کي بھر پور حمايت کا اعلان کرتے ہوئے اقوام متحدہ و عالمي برادري سے بحرين، يمن اور ليبيا ميں غير ملکي افواج کے ہاتھوں پُر امن مظاہرين کے قتل ِعام پہ نوٹس لينے کي تاکيد کي ?

انہوں نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ امريکہ ميں قرآن پاک کي بے حرمتي ميں صرف امريکن پادري اور شيطاني ٹولہ ہي نہيں بلکہ شيطان بزرگ امريکي انتظاميہ بھي ملوث ہے کہا : دنيا ميں ازادي کا نارہ لگانے والے مستقل طور پر ازاد مسلمانوں کے جزبات مجروح کرتے ائے ہيں ?

انہوں نے بحرين ،يمن اور ليبيا ميں غير ملکي افواج کا امريکي ايماء پر پُر امن مظاہرين کے قتل عام کوشرمناک فعل بتاتے ہوئے کہا : عالمي برادري اس کا نوٹس لے اوران ممالک ميں پرامن مظاہرين کے قتل عام کو في الفور بند کروا کر ان کے مطالبات پر في الفور عمل درآمد کروائے?

ائي ايس او طالبات کي ڈويژن صدر نے سعودي عرب کي قيادت ميں بحرين ميں داخل ہونے والي فوجوں کو فوري طور پربحرين سے نکل جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا : بحرين کي عوا م کو خود آزاد انہ طور پر مستقبل کا فيصلہ کرنے ديا جائے ?

انہوں نے امريکہ اور اس کے اتحادي افواج کي جانب سے ليبيا پر کئے جانے والےعمل کو قابل مذمت بتاتے ہوئے کہا : امريکہ اور اس کے اتحادي اپني ان سازشوں کے ذريعے امّت مسلمہ ميں پيدا ہونے والي بيداري کي تحريکوں کو ناکام بنانے کي سازشيں کررہے ہيں?

ان نے يہ کہتے ہوئے کہ ہم مظلومين اور مستضعفين کي ہرآواز کي حمايت کرتے ہيں کہا : مطالبہ حق کيلئے بلند ہونے والي اوازکربلا کے حقيقي درس کي عکاس ہے جو آج يہ قوموں کي زبان سے ظاھر ہے ?

مقررين نے کہتے ہوئے کہ 50 سال سے مشرق وسطي? اور اسلامي ممالک ميں بٹھائے گئے آمروں اور شاہوں کے اقتدار کے خاتمے کا وقت آن پہنچا ہے اور امريکہ اور برطانوي سامراج نے 50 سال قبل جو اسرائيل کي حفاظت کيلئے مشرق وسطي? کا نقشہ ترتيب ديا تھا اب وہ اسلامي مشرق وسطي? کے قيام کے سبب برباد ہو چلا ہے تاکيد کي : دنيائے اسلامي ميں پيدا ہونے والي اسلامي بيداري کي تحريکوں کے سبب آزادئ فلسطين انتہائي قريب ہے اور دنيا جلد ہي اسرائيل کي نابودي بھي ديکھ لے گي?

انہوں نے اقوام عالم سے بحرين ،يمن اور ليبيا ميں پُر امن مظاہرين کي نسل کشي کا نوٹس لينے کي تاکيد کرتے ہوئے کہا : ان ممالک کي رياستوں ميں جاري دہشتگردي کو في الفور بند کروايں ?

قابل ذکر ہے کہ اس موقع پر مظاہرين نے ہاتھوں ميں مختلف طرح کے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر امريکہ و اسرائيل مخالف نعرے اور اسلامي بيداري کي حمايت ميں الفاظ درج تھے اور مظاہرين نے بعد ازيں امريکہ اور اسرائيل کے پرچم بھي نذر آتش کئے?
تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬