05 May 2011 - 13:47
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 2737
فونت
قائد انقلاب اسلامي:
رسا نيوزايجنسي - قائد انقلاب اسلامي نے اساتذہ کے اجتماع سے خطاب ميں تاکيد کي : علاقے کي بيداري کي لہر قلب يورپ تک جائے گي ?
قائد انقلاب اسلامي

رسا نيوزايجنسي کي رھبر معظم کي خبر رساں سائٹ سے منقولہ رپورٹ کے مطابق ، قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے اساتذہ کے اجتماع سے فرمايا : دنيا کي طاقتوں اور استبدادي عناصر نے اسلامي و انساني اقدار کے خلاف اپنے وسائل اور پوري طاقت جھونک دي ہے اور ان حالات ميں ملت ايران نے ان اقدار کے احياء کے لئے اکيلے قيام کيا اور تنہا اس راستے کو طے کيا تاہم اب اسے عظيم کاميابياں مل رہي ہيں?

اس رپورٹ کے مطابق ، يوم استاد کي مناسبت سے کل صبح ملک بھر سے تہران آنے والے ہزاروں اساتذہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا : مغربي ايشيا اور شمالي افريقہ ميں اٹھنے والي بيداري کي لہر ملت ايران کي عظيم تحريک کا تسلسل ہے اور بيداري کي يہ لہر بلا شبہ قلب يورپ تک جائے گي اور يورپي قوميں بھي اپنے سياستدانوں اور حکمرانوں کے خلاف علم بغاوت بلند کريں گي جنہوں نے ان قوموں کو امريکہ اور صيہونيوں کي ثقافتي و اقتصادي پاليسيوں کا اسير بنا رکھا ہے?

قائد انقلاب اسلامي نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ يورپ ميں اس بيداري کا پھيلانا يقيني ہے کہا : موجودہ بيداري ايراني عوام کي عظيم تحريک کي ايک کڑي ہے اور اگر ہم چاہتے ہيں کہ يہ لہر اسي رفتار اور استحکام کے ساتھ آگے بڑھے تو صلاحيتوں کو پروان چڑھانے اور استقات کے جوہر دکھانے والے انسانوں کي تربيت کے ساتھ ساتھ ايمان و بصيرت اور علم و آگاہي کي تقويت اور اتحاد و يکجہتي کے استحکام پر بھي ہميں توجہ دينا ہوگي?

قائد انقلاب اسلامي نے اساتذہ کے اجتماع ميں فرمايا : آپ يقين رکھئے! اسلامي جمہوريہ ايران بلند ہمتوں، پختہ ايمان اور اخلاص عمل رکھنے والے انسانوں کي مدد سے خوشبختي و پيشرفت کي بلند منزليں ايک ايک کرکے فتح کرتا جائے گا?

قائد انقلاب اسلامي نے اسلامي جمہوري نظام اور ملت ايران کي عظيم تحريک کے شايان شان انسانوں کي تربيت کو ملک کے تعليم و تربيت کے شعبے کا نصب العين قرار ديا اور فرمايا : اسي وجہ سے تعليم و تربيت کے شعبے ميں ترقي کے اس ايراني و اسلامي نمونے کي اساس پر بنيادي تبديليوں کي ضرورت ہے جو ايمان و توکل، شجاعت و ہمت، خلاقيت و اختراع کي صلاحيت، مستقبل کے تئيں اميد و نشاط اور اخلاق حسنہ سے آراستہ اور نئے ميدانوں ميں وارد ہونے کي جرئت رکھنے والے انسانوں کي پرورش کي بنياد قرار پائے?

قائد انقلاب اسلامي نے يوم استاد کي اہميت پر روشني ڈالي اور معلم بزرگ آيت اللہ مرتضي مطہري شہيد کو خراج عقيدت پيش کرتے ہوئے انہيں بصيرت اور جذبہ ہمدردي رکھنے والا عظيم انسان قرار ديا اور کہا: يہ عطيم الشان انسان اپني انہي خصوصيات کي بنا پر علم و ثقافت اور تعليم و تربيت کے شعبے ميں کثير ثمرات کا سرچشمہ قرار پايا اور اللہ نے اس کے پاداش ميں انہيں درجہ شہادت عطا کيا اور لا زوال بنا ديا?

قائد انقلاب اسلامي نے استاد کے مقام و منزلت پر روشني ڈالتے ہوئے فرمايا : استاد وہ انسان ہے جس کے ذمے ملک کا مستقبل، عظيم انسانوں، مجاہدين راہ خدا اور ان افراد کي تربيت ہے جو آگے چل کر ملک کي باگڈور سنبھالنے والے ہيں، بنابريں پوري قوم کو استاد کي قدر و منزلت سے آگاہ رہنا چاہئے اور اس کا پاس و لحاظ رکھنا چاہئے، استاد کے اس بلند مقام و منزلت سے لوگوں کو باخبر کرنے کے سلسلے ميں ذرائع ابلاغ اور حکام کا کردار بہت موثر ہے?

قائد انقلاب اسلامي نے ملک ميں تعليم و تربيت کے شعبے ميں بنيادي تبديلي کے موضوع کي جانب اشارہ کيا اور اس تبديلي کي ضرورت پر روشني ڈالتے ہوئے فرمايا : ملک کا موجودہ تعليمي نظام غير ممالک سے ليا گيا ہے چنانچہ اس ميں ملت ايران کي ثقافت، تقاضوں اور ضرورتوں کو مد نظر نہيں رکھ گيا ہے لہذا تعليم و تربيت کے نظام ميں تبديلي ضروري ہے?

قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ اس تبديلي کے لئے ايک جديد و پيشرفتہ ايراني و اسلامي نمونے کي ضرورت ہے جس کا ہدف اسلامي جمہوري نظام کي سطح کے افراد کي تربيت کرنا ہو?

قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا : اگر اسلامي جمہوريہ ايران پرچم اسلام کو اپنے ہاتھ ميں لينا، اپني دنيا و آخرت آباد کرنا اور ديگر اقوام کا مددگار اور بشارت دہندہ بننا چاہتا ہے تو اسے باايمان، توکل علي اللہ کے مالک، شريف، خلاقي صلاحيتوں سے مالامال، شجاع، حليم و بردبار، جوکھم اٹھانے کي جرئت رکھنے والے اور مسلسل بڑھتي استعداد کے مالک افراد کي تربيت کرنا ہوگي?

قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا : ايسے انسانوں کي تربيت کرنا ہے تو اسلام کے احکامات اور قرآني معارف پر عمل لازمي ہے?

قائد انقلاب اسلامي نے تعليم و تربيت کے شعبے ميں بنيادي تبديلي کے وقت سمت اور رخ کے واضح ہونے کي ضرورت پر زور ديا اور فرمايا کہ دور رس نگاہ اور وسيع النظري، جامع منصوبہ اور استاد کے مرکزي کردار کا پاس و لحاظ اس تبديلي کي اہم شرطوں ميں شامل ہيں?

آپ نے فرمايا : تعليم و تربيت کے شعبے اور اس ميں کي جانے والي تبديلي پر جتني سرمايہ کاري ہوگي اس کي ثمر آوري اس سے کئي گنا زيادہ ہوگي چنانجہ سب کو چاہئے کہ تعليم و تربيت کے شعبے کو اس نقطہ نگاہ کے ساتھ ديکھيں?

قائد انقلاب اسلامي نے رہبر عظيم الشان امام خميني رحمت اللہ عليہ کي قيادت ميں ملت ايران کے عظيم اور تاريخ ميں عديم المثال کارنامے کا حوالہ ديتے ہوئے فرمايا : وطن عزيز کو اس عظيم قوم کے شايان شان تعليم و تربيت کي ضرورت ہے?

اساتذہ کے اس اجتماع ميں قائد انقلاب اسلامي کے خطاب سے قبل وزير تعليم و تربيت جناب حاجي بابائي نے تعليم و تربيت کے نظام ميں بنيادي تبديلي کے لئے کي جاني والي کوششوں اور منصوبہ بندي کا ذکر کيا اور بتايا : تعليم و تربيت سے متعلق مجموعي پاليسي تشخيص مصلحت نظام کونسل ميں منظور ہو چکي ہے اور فلسفہ تعليم و تربيت کا موضوع سپريم کونسل برائے ثقافتي انقلاب کے ايجنڈے ميں شامل ہو چکا ہے جبکہ تعليم و تربيت کي سپريم کونسل ميں قومي درسي نصاب پر بحث آخري مراحل ميں ہے?

انہوں نے بتايا : قومي درسي نصاب ميں استعداد کے نشونما، اسلامي تعليم و تربيت کے بنيادي اصولوں، جديد ٹکنالوجي، ورزش، مختلف فنون، اسکول اور کالج کے لئے لائبريري، تعليم ميں مددگار جرائد جيسي چيزوں کو مد نظر رکھا گيا ہے?


تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬