10 May 2011 - 15:17
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 2753
فونت
رسا نيوزايجنسي - فلسطين فاؤنڈيشن پاکستان اورمختلف طلباء تنظيموں کے رہنماؤں نے مشترکہ بيان ميں اسرائيل کي نابودي کو مقدس سرزمين سے بد نما داغ کے مٹنے کيلئے ضروري جانا ?
مقبوضہ فلسطين


رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، فلسطين فاؤنڈيشن پاکستان کے مرکزي ترجمان صابر کربلائي ، طلباء تنظيموں ميں سے انجمن طلبہ اسلام کے عامر شيخ، آئي ايس او کے مصطفي حيدر، پختون ايس ايف کے بختاور شاہ ، آئي ايس ايف کےعالمگير خان ،اور اسلامي جمعيت طلبہ کے ياسراسلم نے مشترکہ طور پراجلاس منعقد کيا ?

انہوں نے انبياء کي سر زمين '' فلسطين'' پر غاصب صہيوني رياست اسرائيل کے تريسٹھ سالہ غاصبانہ تسلط کے خلاف پورے پاکستان ميں بھرپور تحريک چلائي جانے کي خبرديتے ہوئے تاکيد کي : 14 مئي 1948ء تاريخ کا بد ترين اور سياہ دن ہے جس روزغاصب صہيوني رياست اسرائيل نے عالمي استعمار و استکبار برطانيہ اور امريکا کي پشت پناہي ميں انبياء کي سر زمين ''فلسطين'' پر اپنا ناجائز اورغاصبانہ تسلط قائم کيا ?

انہوں نے 14 مئي 2011ء کو اس حادثہ کے تريسٹھ برس مکمل ہونے اورعالمي اداروں کي معني دار خاموشي پر تنقيد کرتے ہوئے کہا : اقوام متحدہ،اسلامي تنظيم کانفرنس، يورپ يونين،عرب ليگ اور انساني حقوق کي تنظيم سميت ديگر عالمي اداروں نے غاصب صہيوني رياست اسرائيل کے ناجائز اور غاصبانہ تسلط کے خاتمہ ميں کوئي اہم کردار ادا نہيں کيا ?

انہوں نے مزيد کہا : سرزمين فلسطين پہ صھيونيت کا صرف غاصبانہ تسلط ہي نہي بلکہ انہوں نے مظلوم اور نہتھے فلسطينيوں کو انسانيت سوز مظالم کا نشانہ بنايا ، ليکن سلام ہو ملت فلسطين اور فلسطينوں پر جنہوں نے انتہائي خندہ پيشاني اور جواں مردي سے صہيوني رياست اسرائيل کا ڈٹ کرمقابلہ کيا ?

انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ صہيوني جارح رياست نے نہ صرف ان تريسٹھ برسوں ميں لاکھوں مظلوم اور نہتے فلسطينيوں کا قتل عام کيا ہے تاکيد کي : مسجد اقصي? اور مسلمانوں کے قبلہ اول بيت المقدس کو بھي منہدم کر نے کي يہوديانے سازش ہے ?

رہنماؤں نے مزيد کہا : فلسطين فاؤنڈيشن پاکستان اور تمام طلباء تنظيموں کے زير اہتمام 'يوم نکبہ '' (14مئي ) کے حوالے سے نہ صرف پورے پاکستان ميں غاصب صہيوني رياست اسرائيل کے خلاف مہم چلائي جائے گي بلکہ فلسطينيوں سے اظہار يکجہتي اور قبلہ اول بيت المقدس کي بازيابي کے لئے احتجاجي مظاہرے اور ريلياں بھي منعقد کي جائيں گي ?

طلباء تنظيموں کے رہنماؤں نے مزيد کہا : غاصب صہيوني رياست کے خلاف وال چاکنگ اور نشر واشاعت کي مدد سے بھي بھرپور مہم چلائي جائے گي اور عوامِ پاکستان کے سامنے امريکا اور اس کي ناجائز اولاد اسرائيل کے اصل اور مکروہ چہرے کو بے نقاب کيا جائے گا?

اخرميں فلسطين فاؤنڈيشن پاکستان اورتنظيموں کے طلباء رہنماؤں نے فلسطين ميں اسلامي تحريک مزاحمت ''حماس''اور الفتح کے درميان ہونے والے مفاہمتي معاہدے کا خير مقدم کرتے ہوئے کہا : انشاء اللہ يہ مفاہمت اسرائيل کي نابودي کا پيش خيمہ ثابت ہو گي اور پاکستاني طلباء غاصب اور جارح صہيوني رياست اسرائيل کي نابودي تک اپني جدو جہد جاري رکھيں گے ?

واضح رہے کہ اس موقع پر ديگر طلباء رہنماؤں ميں سے محمد افضل قريشي، محمد عمران خان، ارشد خان، مہيب احمد، مظفر علي فاروقي، مرزا نعمان بيگ، اور ديگران بھي موجود تھے?
تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬