10 May 2011 - 19:30
News ID: 2756
فونت
مرکزتقريب مذاهب اسلامي گيمبيا کے ڈائريکٹر :
رسا نيوزايجنسي - مرکزتقريب مذاهب اسلامي گيمبيا کے ڈائريکٹر نے تاکيد کي : آيت الله خامنه اي ايران کے رھبر ہونے کے باوجود ملتوں کے لئے شفيق ومہربان باپ اور ھمدرد بھائي کي طرح ہيں جسے ميں نے دنيا کے کسي بھي اسلامي رھبر ميں نہي پايا ہے ?
شيخ عثمان محمد جاه

شيخ عثمان محمد جاه مرکزتقريب مذاهب اسلامي گيمبيا کے ڈائريکٹر ، موسس اور شرعي عدالت کے جج نے رسا نيوزايجنسي کے رپورٹرسے گفتگو ميں اس مرکز کي تاسيس کے سلسلے ميں گفتگو کرتے ہوئے کہا : ھم نے سن 2006 ميں پہلي بار وحدت اسلامي کانفرنس ميں شرکت کي اور جب اپنے ملک لوٹ کر ايا تو اس مرکز کي تاسيس کا ارادہ کيا اورمرکزتقريب مذاهب اسلامي کي بناء رکھي ?

انہوں نے ايران کے سفر کو شيعوں کے حوالے سے فکري تبديلي کا سبب بيان کيا اور کہا : ميں اس سفر سے پہلے شيعہ بھائيوں کو مسلمان نہي جانتا تھا کيوں کہ ھم نے ايک اسي يونيورسٹي ميں تعليم حاصل کي تھي جس ميں شيعہ کے خلاف تعليم دي گئي تھي مگر خداوند متعال نے ھم پرعنايت کي کہ بارہويں وحدت اسلامي کانفرنس ميں شرکت کروں اور اس ميں شرکت کے بعد اس نتيجہ پر پہنچا کہ شيعوں کے سلسلے ميں جو کچھ بھي ھميں بتايا گيا تھا وہ سراسر غلط تھا ?

شيخ عثمان محمد جاه نے اسلامي اجتماعات کو امت اسلاميہ کے درميان مفيد بيان کيا اور کہا : مختلف اسلامي علماء کي موجودگي ميں جن اجتماعات اور کانفرنسوں کو منعقد کيا جاتا ہے اور اسي بہانے مسلم مفکرين ايک دوسرے کے پاس بيٹھ کر مختلف مسائل کے سلسلے ميں اظھار نظر فرماتے ہيں اپنے ملک کي واپسي پر امت اسلاميہ کے اتحاد کے سلسلے ميں ان کے پاس فراوان ائيڈيل ہوتا ہے اور اسي بنياد پر لوگوں کو اتحاد کي دعوت ديتے ہيں ?

مرکزتقريب مذاهب اسلامي گيمبيا کے ڈائريکٹر نے رهبر معظم انقلاب اسلامي کي شخصيت کو بے نظير توصيف کيا اور بيان کيا : امام خامنہ اي بے نظير شخصيت کے حامل ہيں اور ھميں پيغمبر اسلامي کي ذات مقدس کا ائينہ دارمعلوم ہوتے ہيں اپ نہايت ذھين اور بافھم ہيں اور جوکچھ بھي اسلامي معاشرے ميں انجام پاتا ہے اس سے بخوبي واقف ہيں ?

انہوں نے مزيد کہا : آيت الله خامنه اي ايران کے رھبر اور فوج کے سردار ہونے کے باوجود ملتوں کے لئے شفيق ومہربان باپ اور ھمدرد بھائي کي طرح ہيں جسے ميں نے دنيا کے کسي بھي اسلامي رھبر ميں نہي پايا ہے ?

عثمان محمد جاه نے رهبر معظم انقلاب کو امت اسلاميہ کي بہ نسبت ھمدرد بتاتے ہوئے کہا : آيت الله خامنه اي امت اسلاميہ کو بہت زيادہ اھميت ديتے ہيں اور دنيا کے مسلمانوں کو اپني ملت سمجھتے ہيں اور جوکچھ بھي امت اسلاميہ کے حق ميں انجام پاتا ہے اس کي بہ نسبت خود کو ذمہدار جانتے ہيں ?

گيمبيا شرعي عدالت کے جج نے ياد دہاني کي : ھم نے يہ احساس ذمہ داري اور برادري فقط امام خامنہ اي ميں محسوس کيا دعا ہے کہ خداوند متعال انہيں طول عمر عطا فرمائے اور اپ کي کوششوں کو نتيجہ بخش کرے تاکہ اپ بھي امام خميني (رہ) کي طرح امت اسلاميہ کے اتحاد کو محقق کرسکيں ?

انہوں نے امام خميني (رہ ) کو اسلامي اتحاد کا معلم جانا اور کہا : امام خميني (رہ) اتحاد اسلامي کے معلم واستاد تھے اور جو بھي اسلامي اتحاد کي کوشش کرے گا اپ کي تعليمات پر عمل کرے گا اور اپ کا شاگرد محسوب ہوگا ?

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬