15 May 2011 - 13:37
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 2773
فونت
سيد محمدعون نقوي :
رسا نيوزايجنسي - سيد محمدعون نقوي نے مسلمانوں کو اتحاد کي دعوت ديتے ہوئے قريب الوقوع فرقہ وارانہ فسادات کے فتنے سے باخبرکيا ?
پاکستان


رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، علي کونسل پاکستان نے مولانا سيد محمد عون نقوي کي صدارت ميں گلشن اقبال ميں جلسہ منعقد کيا جس ميں حکيم محمد احمد زيدي، پروفيسر ساجد زيدي، ظفر عباس ظفر، مقصود عالم، عبرت شاہ، فخر عالم، امير مرتضي? ، سہيل شاہ اور ديگر نے خطاب کيا?

اس رپورٹ کے مطابق ، مولانا عون نقوي نے اس جلسے ميں امت اسلاميہ کواتحاد کي دعوت ديتے ہوئے تاکيد کي : بعض خفيہ طاقتيں قومي اور مذھبي اختلاف پھيلا کر اس ملک ميں فرقہ وارانہ فساد کرانا چاہتي ہيں لہ?ذا عوام ھوشياري سے کام ليں ?

اس جلسے کے ايک دوسرے مقرر پروفيسر ساجد زيدي نے مشترکہ عقائد پر توجہ دينے کي تاکيد کرتے ہوئے کہا : ھميں اہلبيت اطہارعليھم السلام کے کردار سے درس حاصل کرنا چاھئے ?

حکيم محمد احمد زيدي نے علماء پرمشتمل اتحاد امت فورم تشکيل دينے کا حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا : حکومت ان شرپسند عناصر پر کڑي نگاہ رکھے جو مسلمانوں ميں تفرقہ پھيلا کر انہيں اپس ميں ايک دوسرے کے گريبان گير کرنا چاھتے ہيں ?
تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬