22 May 2011 - 17:56
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 2800
فونت
حجت الاسلام ناصرعباس جعفري :
رسا نيوزايجنسي - حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفري نے انساني بنيادي حقوق کي بحالي اورطبقاتي تفريق کے خاتمہ کيلئے موجودہ نظام کي تبديلي کو ضروري جانا ?
حجت الاسلام ناصر عباس جعفري

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، مجلس وحدت مسلمين پاکستان کے مرکزي جنرل سيکريٹري حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفري نے ٹل پاراچنار روڈ کي گذشتہ چار سالوں سے بندش کے خلاف يوتھ آف پارا چنار کي جانب سے نيشنل پريس کلب کے سامنے لگائے جانے والے احتجاجي کيمپ کا دورہ کيا ?

حجت الاسلام جعفري نے مجلس وحدت مسلمين پاکستان کي جانب سے يوتھ آف پارا چنار کے ساتھ مکمل يکجہتي کا اظہار کرتے ہوئے مظاہرين کو پارا چنار ايشو کے حوالے سے اپنے مکمل تعاون کي يقين دہاني کرائي?

ايم ڈبليوايم کے مرکزي جنرل سيکريٹري نے کہتے ہوئے کہ پاکستان کي ساٹھ سالہ تاريخ ميں ہميشہ طاقور طبقہ نے مراعاتيں سميٹيں اور محرومياں ومايوسياں کمزور طبقہ کا مقدربني رہيں تاکيد کي : ہر دور ميں صوبوں کے حقوق غصب کر کے عوام کو غربت افلاس کي دلدل ميں دھنسايا گيا?

انہوں نے مزيد کہا : حکمراں طبقہ اپنے اقتدار کے تحفظ کيلئے ہميشہ عوام کي مجبوريوں سے کھيلتا رہا ، عوام کي غربت و مفلوک الحالي اور کسمپرسي کا اندازہ جنوبي پنجاب اور ديگر علاقوں ميں جا کر لگايا جا سکتا ہے?

حجت الاسلام جعفري نے يہ کہتے ہوئے کہ حقوق مانگنے سے نہيں ملتے بلکہ چھيننے پڑتے ہيں تاکيد کي : اگر مظلوم اور غربت و افلاس کي چکي ميں پسنے والا طبقہ متحد ہو کر منظم طريقہ سے جدو جہد کرے تو اپنے حقوق حاصل کر سکتا ہے ?

پاکستان کے اس معروف عالم دين نے ظلم کے خلاف آواز بلند نہ کرنے کو ظالم کي حمايت کے زمرے ميں شمارکرتے ہوئے کہا : پارہ چنار کے مکينوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف ہر سطح پر آواز بلند ہوني چاہئے ?

حجت الاسلام ناصر عباس جعفري نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ پاکستان کے شيعيوں نے ملک و قوم کے خلاف کبھي بھي سازش نہيں کي کہا : ملت جعفريہ ہميشہ ملکي سالميت و استحکام کے لئے کام کرتي رہي ہے اور انشاء اللہ آئندہ بھي اپني يہ شاندار روايات برقرار رکھي گي ?
تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬